ایک آئی فون سے مکمل ڈیٹا دوسرے آئی فون میں منتقل کریں

اپنے پسندیدہ فون کا نیا ماڈل حاصل کرنا سبھی کو پسند ہوتا ہے۔ جیسے کہ آج کل ایپل آئی فون ایٹ اور آئی فون ایکس کے چرچے ہیں تو آئی فون کے پرانے ورژنز رکھنے والے ان نئے فونز کو حاصل کرنے کے لیے بہت بے چین ہیں۔

نیا آئی فون حاصل کرنے کے بعد سب سے اہم کام ہوتا ہے اپنے پرانے فون میں سے تمام تر ڈیٹا نئے فون میں منتقل کرنے کا۔

اس کام کو آسان بنانے کے لیے معروف سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی ایزاس نے ایک نیا اور زبردست پروگرام ’’موبی موور‘‘ EaseUS MobiMover بالکل مفت فراہم کیا ہے۔

یقیناً آپ نے ان کا اسمارٹ فون ڈیٹا ریکوری پروگرام موبی سیور بھی ضرور استعمال کیا ہو گا تو کیوں نہ ان کا نیا اور مفت پروگرام موبی موور بھی فوراً ڈاؤن لوڈ کر لیا جائے؟

اس کے علاوہ EaseUS کی خاص بات یہ بھی کہ یہ وقتاً فوقتاً خصوصی موقعوں پر اپنے کمرشل پروگرامز مفت دینے کے علاوہ کیش پرائز بھی دیتے رہتے ہیں۔

موبی موور

ایپل آئی فون و آئی پیڈ صارفین کے لیے یہ پروگرام کسی نعمت سے کم نہیں، کیونکہ اس کی مدد سے آپ کسی بھی آئی او ایس ڈیوائس جیسے کہ آئی فون یا آئی پیڈ کا تمام ڈیٹا دوسری آئی او ایس ڈیوائس کے ساتھ سنک کر سکتے ہیں۔

mobimover

اس پروگرام میں آپ کو درج ذیل فیچرز حاصل ہوں گے:

پرانے آئی فون یا آئی پیڈ سے نئے آئی فون یا آئی پیڈ میں ڈیٹا منتقل کریں

قیمتی ڈیٹا کی حفاظت کے لیے آئی فون یا آئی پیڈ کا ڈیٹا پی سی پر بیک اپ کریں

آئی فون یا آئی پیڈ کا ڈیٹا دوسری ڈیوائس میں منتقل کر کے اس میں خالی اسپیس حاصل کریں

آئی فون یا آئی پیڈ میں خالی اسپیس حاصل کرنے کے لیے فون میں سے غیر ضروری ڈیٹا حذف کریں

موبی موور کو آپ آئی او ایس 11 کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں

ڈاؤن لوڈ کریں

Comments are closed.