فون کو بے وقوف بناتے ہوئے جی پی ایس پر اپنی مرضی کا موجودہ مقام منتخب کریں

کئی اسمارٹ فونز ایپلی کیشنز کے کام کرنے کا دارومدار آپ کے موجودہ مقام پر منحصر ہوتا ہے۔ مثلاً کوئی ایپلی کیشن جب کسی مخصوص ملک میں ریلیز کی جاتی ہے تو وہ پلے اسٹور میں دیگر ممالک میں موجود افراد کے لیے دستیاب نہیں ہوتی۔

ایپلی کیشنز آپ کے فون میں موجود جی پی ایس اور فون نیٹ ورک ٹاورز کے آپ کو فراہم کردہ آئی پی ایڈریس سے آپ کے موجودہ مقام کا تعین کر لیتی ہیں۔

لیکن فرض کریں آپ کوئی گیم کھیلنا چاہتے ہیں جیسے کہ پوکے مون گو جو کہ فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں تو اس کے لیے آپ کو اپنے فون کو بے وقوف بنا کر اسے بتانا پڑے گا کہ آپ دراصل پاکستان میں نہیں بلکہ کسی دوسرے ملک میں مقیم ہیں۔ یقیناً آپ سوچ رہے ہوں گے جی پی ایس پر اپنا غلط مقام دِکھانا کس طرح ممکن ہے؟

تو پریشان مت ہوں یہ کام باآسانی ایک ایپلی کیشن ’’فیک جی پی ایس لوکیشن سپوفر‘‘ Fake GPS Location Spoofer Free کی مدد سے کیا جا سکتا ہے۔

fake-gps-locations-4

اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کے لیے اپنے فون کے ڈیویلپرز آپشنز میں جا کر سب سے پہلے Mock locations کو فعال کر دیں۔ اگر آپ کے پاس سیٹنگز میں ڈیویلپر آپشنز نظر نہ آئیں تو سیٹنگز میں About phone کے اندر موجود Build number پر چند بار ٹچ کریں یہ فیچر فعال ہو جائے گا۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

fake-gps-locations-1

اس کے بعد اپنے فون کی لوکیشن سروسز کو بھی فعال کر دیں اور اس ایپلی کیشن کو انسٹال کر لیں۔

fake-gps-locations-2

اس کے بعد آپ جی پی ایس کو دھوکا دیتے ہوئے دنیا کا کوئی بھی مقام منتخب کر سکتے ہیں اور تمام ایپلی کیشنز یہی سمجھیں گی کہ آپ اُس مقام پر موجود ہیں۔ یہی نہیں اس طرح آپ کہیں گئے بغیر دنیا کے کسی بھی مقام کا فیس بک وغیرہ پر Check in کر کے بھی دوستوں کو حیران کر سکتے ہیں۔ یہ ایپ ڈاؤن

ڈاؤن لوڈ کریں

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 122 میں شائع ہوئی

ایک تبصرہ
  1. iftikharajmal says

    میرا مسئلہ دھوکہ دینے کا نہیں بلکہ سہولت کا ہے ۔ میں نے اپنے موبائل فون میں ایک ایپلیکیشن انسٹال کی ہے جس میں ”مقام کے مطابق قبلہ کی سِمت بتانا بھی ہے ۔ جب میں اسے چلاتا ہوں تو وہ میری لوکیش معلوم کرنے میں گھنٹوں لگا رہتا ہے مگر بے سود ۔
    اس کا کوئی حل آپ کے پاس ہے تو بتائے ۔ آپ کے عِلم میں اضافے اچھی صحت اور رزق کیلئے دعا کروں گا
    http://www.theajmals.com

Comments are closed.