ای ایس ای ٹی سس انسپکٹر

سسٹم ڈائیگناسٹک ٹول استعمال کرنا ہم سب کی مجبوری ہے۔ جب سسٹم ٹھیک طرح سے کام نہ کر رہا ہو، ہمیں اندیشہ ہو کہ کہیں اس میں وائرس تو نہیں آ گیا۔ یا کسی دوسرے کا سسٹم ٹھیک کرتے ہوئے کافی چیزیں چیک کرنی پڑتی ہیں اور پھر سمجھ میں نہ آئے تو پریشان ہونا یقینی ہے۔ ویسے تو کئی کمرشل ڈائیگناسٹک ٹولز موجود ہیں، ایک تو انھیں خریدنا پڑتا ہے اور دوسرا ان کی جھوٹی سچی رپورٹس بالکل بھی قابل بھروسا نہیں ہوتیں۔ مشہور اینٹی وائرس ’’نوڈ‘‘ بنانے والی کمپنی ESET کی جانب سے ’’سس انسپکٹر‘‘ نامی ایک مفت ٹول متعارف کروایا گیا ہے۔ اسے آپ ایک مکمل ڈائیگناسٹک ٹول کہہ سکتے ہیں کیونکہ یہ سسٹم کو اس قدر گہرائی اور تفصیل سے چیک کرتا ہے کہ کوئی مسئلہ چھپا نہیں رہ سکتا۔ کسی مشکوک فائل کا پراسیس چل رہا ہو، نیٹ ورک کنکشن میں کوئی گڑ بڑ ہو رہی ہو، رجسٹری ایڈیٹر میں کوئی غلط اینٹری موجود ہو، سروسز، ڈرائیورز، سسٹم انفارمیشن یہ سب کچھ انتہائی برق رفتاری سے چیک کر کے آپ کے سامنے تفصیلی رپورٹ پیش کر دیتا ہے۔ یہ رپورٹ دیکھنے کے بعد آپ باآسانی جان سکتے ہیں کہ سسٹم میں اصل مسئلہ ہے کیا۔ یہ ٹول اگر آپ اپنے پاس رکھیں تو آپ کو کسی آئی ٹی ماہر کی ضرورت نہیں۔ یہی نہیں اس کے ہوم پیج پر آپ دیکھ سکتے ہیں اس میں اور بھی کئی زبردست فیچرز موجود ہیں۔ ونڈوز کے تمام ورژنز کے ساتھ چلنے کی صلاحیت رکھنے والے اس ٹول کا 32بِٹ اور 64 بِٹ دونوں ورژنز ہیں۔
دستیابی: مفت

ڈاؤن لوڈ کریں

 

 

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اکتوبر 2013 میں شائع ہوئی)

ایک تبصرہ
  1. Umair Anjum says

    Assalam o Alaikum Sir
    sir masha Allah ap bht acha kaam ker rahe hain.Allah Tallah apko taraki o Kamyabi ata farmye.Ameen
    sir main ESET NOD 32 ka Antivirus Use karta hn masla ye hai k ye sirf 1 month trail hota hai,,,sir meri ap se guzarish hai k aisa koi software ya tarika batayen jis se main iss ko life time ya kuch arse ke active rakh sakon ..ya koi Aisi site batyen jahan se iss ke username or password mil saken..main apke jawab ka intezar karon ga..JAZAK ALLAH

Comments are closed.