فاریکس ٹریڈنگ

فاریکس ٹریڈنگ میں زر کی تجارت کی جاتی ہے۔ یعنی ایک ملک کی کرنسی کے بدلے دوسرے ملک کی کرنسی خریدی جا سکتی ہے۔ عالمی منڈی میں ہر ملک کی کرنسی کی قیمت دوسرے ملک کی کرنسی سے مختلف ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ اگر آپ آن لائن فاریکس ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ’’ای ٹورو‘‘ آزمائیے۔

فاریکس ٹریڈنگ کے لیے یہ انتہائی مدد گار اور آسان ترین ویب سائٹ ہے۔ یہاں اکاؤنٹ بنانے کے بعد پریکٹس کرنے یا ٹریڈنگ سیکھنے کے لیے آپ اصل پیسے کی بجائے ورچوئل منی سے بھی ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کا ٹریڈنگ سسٹم ویب بیسڈ ہے اور اینڈرائیڈ کے لیے ایپلی کیشن بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ کروڑوں لوگ اس ویب سائٹ کو استعمال کر رہے ہیں جو اس کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ٹریڈنگ کے لیے اس کے بہترین فیچرز اسے دیگر ویب سائٹس سے ممتاز کرتے ہیں۔ مثلاً آٹو آرڈر سیٹ کیا جا سکتا ہے کہ فلاں کرنسی فلاں مقام پر آئے تو آرڈر شروع ہو جائے۔ اس کے علاوہ یہاں دیگر یوزرز کے آرڈرز بھی دیکھے جا سکتے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ٹریڈنگ کیسے کی جائے۔ اس کے علاوہ اس کا سب سے بہترین آپشن یہ ہے کہ اگر آپ دیکھیں کہ کوئی بہت اچھی ٹریڈنگ کر رہا ہے تو بس اُسے فالو کرنا شروع کر دیں۔ جو ٹریڈ وہ اوپن کرے گا آپ کا بھی وہی ٹریڈ شروع ہو جائے گا۔ اس طرح فاریکس ٹریڈنگ کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود آپ دوسروں کے تجربے سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے منافع کما سکتے ہیں۔ کرنسی کے علاوہ یہاں سونا، چاندی اور آئل کے آپشنز بھی موجود ہیں۔ ای ٹورو ویب سائٹ کی جانب سے کئی انعامات اور پروموشنز بھی دی جاتی ہیں۔
www.etoro.com
eToro-Webtrader

ایک تبصرہ
  1. VMakerHost.Com says

    I use it few years back 🙂

Comments are closed.