اسنیپ چیٹ کی طرز پر فیس بک نے نئی ایپلی کیشن فلیش متعارف کروا دی

فیس بک کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ہر میدان میں اترنے والا نمبر ون کھلاڑی اس کی ٹیم میں سے ہو۔ میسجنگ ایپلی کیشنز کی بات کی جائے تو دنیا کی نمبر ون ایپلی کیشن وٹس ایپ فیس بک کی مالکیت ہے۔ اگرچہ یہ ایپ خود فیس بک کی تیار کردہ نہیں ہے بلکہ اسے فیس بک نے خریدا تھا۔ اسی طرح فیس بک نے انسٹاگرام کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا اور انٹرنیٹ و اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کی دنیا میں اپنی حکمرانی قائم کر لی۔

اگر دیکھا جائے تو اس وقت ایک ہی ایپلی کیشن ہے جو فیس بک کو کڑا مقابلہ دیے ہوئے ہے اور وہ ہے اسنیپ چیٹ جو کہ اپنے منفرد فیچرز اور جدا انداز کی وجہ سے آج بھی اپنے صارفین کو جکڑے ہوئے ہے۔ یقیناً آپ جانتے ہوں گے کہ اسنیپ چیٹ میں تصویروں اور وڈیوز کے ذریعے چیٹ ہوتی ہے جو کہ مختصر وقت کے لیے چیٹ میں رہتی ہیں اور پھر خود بخود حذف ہو جاتی ہیں۔

اسنیپ چیٹ سے نمٹنے کے لیے بھی فیس بک نے اپنا امیدوار فلیش کے نام سے میدان میں اتار دیا جائے۔ جی ہاں فیس بک نے بالکل اسنیپ چیٹ کی طرز پر یہ ایپلی کیشن تیار کی ہے۔

فلیش ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اسنیپ چیٹ کے فیچرز تو موجود ہوں گے لیکن اس کا سائز اسنیپ چیٹ سے بہت کم ہے۔ فلیش کا سائز 25 ایم بی جبکہ اسنیپ چیٹ کا سائز 75 ایم بی ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ابتدا میں اس کے ذریعے ایسے صارفین کو حاصل کرنا مقصد ہے جو انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا شکار ہیں کیونکہ وہ اسنیپ چیٹ درست رفتار سے استعمال نہیں کر پاتے اس لیے وہ اس کے متبادل کے طور پر فلیش استعمال کر پائیں گے۔

گوگل پلے اسٹور سے انسٹال کریں

فی الحال یہ ایپلی کیشن صرف برازیل میں متعارف کرائی گئی ہے لیکن اگر آپ اسے ابھی استعمال کرنا چاہیں تو اس کی APK فائل ڈاؤن لوڈ کر کے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اے پی کے فائل ڈاؤن لوڈ کریں

Comments are closed.