فیس بک میں انسٹاگرام کے مزے

انسٹاگرام ایپلی کیشن کو پسند کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اس میں بہترین فوٹو ایڈیٹنگ ٹولز موجود ہوتے ہیں جن کی بدولت صارفین تصاویر پر مختلف فلٹرز لگا کر انھیں مزید دلکش بنا سکتے ہیں اور اس کا سائز وغیرہ بھی بدل سکتے ہیں۔

جبکہ فیس بک جہاں سب سے زیادہ صارفین موجود ہیں اور تصاویر اپ لوڈ کرنے کی تعداد بھی زیادہ وہاں ایسی کوئی سہولت نہیں تھی تاہم اب فیس بک نے اس خامی کو دُور کر دیا ہے۔

fb-photo-editor-1

اب آپ فیس بک پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ان میں ایڈیٹنگ بھی کر سکیں گے۔ اس فوٹو ایڈیٹر ٹول کی مدد سے آپ تصاویر پر دلکش فلٹرز لگا کر انھیں مزید خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

fb-photo-editor

اس فوٹو ایڈیٹر کے ذریعے تصاویر کو کروپ بھی کیا جا سکے گا یعنی تصویر کا غیر ضرور حصہ باآسانی تصویر سے الگ کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ تصویر پر کوئی متن بھی لکھا جا سکے اور دلچسپ اسٹکرز بھی لگائے جا سکیں گے۔

Comments are closed.