فیس بک لائٹ میں سٹوریز کا فیچر شامل

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ سٹوریز “Stories” کا فیچر اب فیس بک لائٹ “Facebook Lite” میں دستیاب ہوگا، اس سے قبل یہ فیچر فیس بک کے مین ایپ میں شامل کیا گیا تھا تاہم عجیب بات یہ ہے کہ یہ فیچر فیس بک لائٹ کے صارفین کے لیے غیر ضروری ہے اور کمپنی کی اپنی پالیسی کے بر خلاف ہے۔

دراصل فیس بک لائٹ ترقی پذیر ممالک کے لیے تیار کیا گیا تھا جہاں انٹرنیٹ کنکشن انتہائی سست یا محدود ہیں اس کے علاوہ یہ کم سے کم ڈیٹا خرچ کرتا ہے اور اس طرح اس پر اٹھنے والے اخراجات میں بچت کا باعث بنتا ہے جو ترقی پذیر ممالک عام طور پر بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اس لیے جب ہم فیس بک کے اس لائٹ ورژن میں سٹوریز کے فیچر پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں اس میں واضح تضاد نظر آتا ہے کیونکہ اس طرح ڈیٹا پر اٹھنے والے اخراجات بڑھ جائیں گے یعنی ڈیٹا زیادہ خرچ ہوگا اور اس سے فیس بک لائٹ کا مقصد فوت ہوجاتا ہے۔

Comments are closed.