فیس بک کا ٹنڈر کی طرح نیا میٹ اپ فیچر

دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اپ ٹنڈر (Tinder) جیسا میٹ اپ فیچر میسنجر میں لانے والی ہے۔

اس نئے فیچر کی بدولت فیس بک پر لوگ اپنے دوستوں کو ملنے کی درخواست بھیج سکیں گے۔ ٹنڈر جو کہ معروف ڈیٹنگ ویب سائٹ ہے وہ بھی یہ فیچر پیش کرتی ہے لیکن اس میں صارفین کسی کو بھی یعنی انجان لوگوں کو ملنے کی درخواست بھیج سکتے ہیں جبکہ فیس بک پر یہ صرف دوستوں تک محدود ہو گا۔

فی الحال یہ فیچر محدود صارفین کو تجرباتی مراحل کے طور پر دیا گیا ہے اور اس کی کامیابی کے بعد اسے تمام صارفین تک پہنچانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے فیس بک کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ اب مل جل کر بیٹھنے کا پروگرام فیس بک پر ترتیب دیتے ہیں تو یہ فیچر اس طرح دعوت نامہ دینے کو آسان بنا دے گا۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین فیس بک مسینجر کے ذریعے اپنے دوستوں کو ملنے کی دعوت دے سکیں گے۔

ٹنڈر کی بات کی جائے تو اس کا مقصد بالکل الگ ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ فیس بک کا یہ فیچر ٹنڈر کی طرح چلتا ہے یا صارفین اسے مثبت انداز میں استعمال کریں گے۔

Comments are closed.