آپ کی کار میں کیا خرابی ہو سکتی ہے؟ اب آن لائن جانیں

چاہے آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہتے ہوں اپنی کار کا پاس ہونا آج کل کے دور میں کسی نعمت سے کم نہیں۔ اگر آپ کے پاس کار موجود ہے تو یقیناً آپ اس کا خیال بھی رکھتے ہوں گے تاکہ کسی سفر کے دوران یہ اچانک بیچ راہ پر دھوکا نہ دے دے۔

یوں تو گاڑی کے ساتھ مینوئل بھی ملتے ہیں لیکن شاید ہی کوئی ان کا مطالعہ کرتا ہو، گاڑی کی عمومی خرابیوں کو سمجھنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ہی انسان کو تجربہ حاصل ہوتا ہے اور وہ اس قابل بنتا ہے کہ اسے گاڑی کی خرابی کا اندازا ہو۔ مثلاً گاڑی سے اچانک اگر کوئی آواز آنا شروع ہو جائے تو ناآموز ڈرائیو نہیں سمجھ پاتا کہ اس کی وجہ کیا ہے لیکن ایک تجربے کار ڈرائیو فوراً ہی بھانپ جاتا ہے کہ گاڑی میں کہاں مسئلہ آیا ہے اور اسے کیسے ٹھیک کروانا ہے۔ اگر یہ چھوٹی چھوٹی لیکن بنیادی قسم کی چیزیں معلوم نہ ہوں تو میکینک حضرات لوگوں کو خوب لوٹتے ہیں۔

My Car Makes Noise

اسی حوالے سے آپ کی مدد کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ My Car Makes Noise کے نام سے موجود ہے۔ آپ کو بس یہ پتا ہونا چاہیے کہ گاڑی کے کس حصے سے آواز آرہی ہے اس کے بعد آپ اس ویب سائٹ کی مدد سے جان سکتے ہیں کہ وہ آواز کس خرابی کی وجہ ہے۔

ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس ویب سائٹ پر کار کی مختلف خرابیوں کے حوالے سے درجنوں آوازیں موجود ہیں جن کی مدد سے آپ پہچان سکتے ہیں کہ آپ کی گاڑی کے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔

یہاں آپ سُن سکتے ہیں کہ مثلاً اگر کار کی بیٹری خراب ہے تو اس سے کس طرح کی آواز برآمد ہوتی ہے۔ اگر ویسی ہی آواز آپ کی کار سے آرہی ہو تو باآسانی مسئلے کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔ اس ویب سائٹ پر آپ بھی کار کی خرابیوں کے حوالے سے ساؤنڈز بھیج سکتے ہیں۔ 

Comments are closed.