نیٹ ورک سیٹنگز کو باآسانی درست کر کے انٹرنیٹ چلائیے

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب انٹرنیٹ کی بہت ضرورت ہوتی ہے یہ چلنا بند کر دیتا ہے۔ ہم بڑے مزے سے کمپیوٹر آن کر کے آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر اپنا کام مکمل کرنے کے لیے انٹرنیٹ سے رجوع کرتے ہیں اور پتا چلتا ہے اس کی طبیعت ٹھیک نہیں اور یہ بے چارہ چلنے سے قاصر ہے!

انٹرنیٹ کے ڈاؤن ہوتے ہی اگر انٹرنیٹ کمپنی کی ہیلپ لائن پر بات کی جائے تو اُن کی بھی کوشش ہوتی ہے کہ مسئلے کو قبول کرنے کی بجائے صارف کے کمپیوٹر پر ڈال دیا جائے۔ اگر واقعی مسئلہ ونڈوز کا ہے تو اسے پہلے ہی چیک کر لینا چاہیے۔ ونڈوز نیٹ ورک سیٹنگز کو باری باری چیک کرنا کوئی آسان بات نہیں۔ بہتر یہی ہے کہ آپ ’’نیٹ ایڈاپٹر آل اِن ون ٹول‘‘ انسٹال کر لیں۔ یہ نیٹ ورک سیٹنگز سے متعلقہ تمام مسائل کو تلاش کر کے خود ہی ٹھیک کر دیتا ہے۔ اس طرح اگر مسئلہ واقعی ونڈوز کے ساتھ ہو تو چٹکی بجاتے ہی ٹھیک کیا جا سکتا ہے اور پورے اطمینان سے انٹرنیٹ کمپنی کی ہیلپ لائن پر کہا جا سکتا ہے کہ جناب والا مسئلہ آپ ہی کی طرف ہے۔

یہ ٹول ونڈوز ایکس پی سے لے کر ونڈوز ایٹ تک کے لیے کارآمد ہے۔ اسے چلا کر نیٹ ورک سیٹنگز کو دیکھا اور صرف ایک کلک سے درست کیا جا سکتا ہے۔
ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اکتوبر 2014 میں شائع ہوئی)

NetAdapter

Comments are closed.