اپنی تصاویر کو دلکش بنائیں فوٹو جیٹ فوٹو ایڈیٹر سے

اگر آپ کسی زبردست اور فیچرز سے بھرپور آن لائن فوٹو ایڈیٹر کی تلاش میں ہیں تو آپ کی یہ تلاش ہم ختم کیے دیتے ہیں۔

آج کل سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرنا ہمارا روز مرہ کا معمول ہے۔ ایسے میں سبھی کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اچھی اور خوبصورت تصاویر اپ لوڈ کریں۔

تصویر کو شیئر کرنا ہو یا وٹس ایپ کی ڈی پی بنانا ہو، اس کی ایڈیٹنگ تو بہت ہی ضروری ہے، تاکہ جو کمی بیشی رہ گئی ہو اُسے دور کیا جا سکے۔

یہی وجہ ہے کہ سبھی مختلف فوٹو ایڈیٹنگ ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں یا پھر کسی آن لائن فوٹو ایڈیٹر کا سہارا لیتے ہیں۔

فوٹو جیٹ آپ کے لیے بہترین فیچرز کے ساتھ آن لائن فوٹو ایڈیٹر کی صورت میں موجود ہے۔ اگر آپ کوئی ایڈیٹنگ ایپلی کیشن انسٹال نہیں کرنا چاہتے یا کبھی کوئی ایپلی کیشن موجود نہ ہو تو بہتر یہی ہے کہ فوٹو جیٹ کو آن لائن استعمال کریں۔ یہ زبردست ایڈیٹر درج ذیل ربط پر موجود ہے:

فوٹو جیٹ

تصویر کو ری سائز کرنا ہو، اس پر خوبصورتی ایفیکٹس لگانے ہوں، تصویر پر کوئی ٹیکسٹ لکھنا ہو، تصویر پر واٹر مارک لگانا ہو، تصویر کا ٹیڑھ پن ٹھیک کرنا ہو، مختلف تصویروں کو ملا کر کولاج بنانا ہو یا تصویروں پر فریم لگانا ہو سب کچھ اس کے ذریعے ممکن ہے۔

ویب سائٹ پر سامنے ہی اس کے تین اہم فیچرز ایڈٹ اے فوٹو، ڈیزائن اور کولاج موجود ہیں۔ فرض اگر آپ تصویر کی ایڈیٹنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ایڈٹ اے فوٹو کا آپشن منتخب کر لیں۔

FotoJet_1

اگلے حصے میں ’’اوپن‘‘ کے بٹن کے تصویر جس تصویر کو ایڈٹ کرنا ہو اسے اپنے کمپیوٹر سے اپ لوڈ کر لیں۔

FotoJet_2

اس کا سب سے بہترین فیچر ون کلک سے تصویر کا معیار انتہائی شاندار بنانا ہے۔ یہ فیچر آٹو اینہینس کے نام سے ایڈٹ کے مینو میں سب سے پہلے موجود ہے۔ اگر آپ تصویر پر زیادہ کام کیے بغیر اسے ون کلک سے بہترین بنانا چاہتے ہیں تو اس آپشن کو استعمال کریں۔

FotoJet_3

اگر آپ خود اپنی ایڈیٹنگ کی صلاحیتیں آزمانا چاہتے ہیں تو نیچے ایڈوانسڈ کے حصے میں تمام اہم آپشنز موجود ہیں:

FotoJet_4

اگر آپ تصویر پر خوبصورت ایفیکٹس لگانا چاہتے ہیں تو ایڈیٹ کے نیچے اگلا آپشن ایفیکٹس کا ہے۔

FotoJet_5

اگر آپ تصویر پر کچھ لکھنا چاہیں تو اگلے حصے میں ٹیکسٹ کا آپشن استعمال کریں۔ جبکہ اس کے نیچے کلپ آرٹ بھی موجود ہے۔

FotoJet_6

اگر آپ تصویر کو مزید دلکش بنانے کے لیے اس پر اوور لے شامل کرنا چاہتے ہیں تو یہ فیچر بھی آپ کے لیے اگلے حصے میں موجود ہے۔

FotoJet_7

اگر آپ تصویر کے اردگرد فریم لگانا چاہتے ہیں تو یہ سہولت بھی موجود ہے۔ جس کے ذریعے آپ اپنی پسند کا فریم تصویر پر لگا سکتے ہیں۔

FotoJet_8

ہمیں امید ہے کہ اسے ایک دفعہ استعمال کرنے کے بعد فوٹو جیٹ آپ کا پسندیدہ آن لائن فوٹو ایڈیٹر بن جائے گا۔

2 تبصرے
  1. BOZDAR Mustafa says

    Thanks for sharing a new app that is really amazing. Great g.

  2. BOZDAR Mustafa says

    Another point…….whether this app saves all pic in its domain which are edited or by closing the app it doesn’t save any pic pf graphic………..Kindly inform about this feature as well pl.

Comments are closed.