فون پر بھرتی ہوئی اسپیس کو خالی کرنے کے بہترین طریقے

ویسے تو آج کل اسمارٹ فون کافی زیادہ اسٹوریج یعنی اسپیس کے حامل ہوتے ہیں لیکن تاحال ہمارے ہاں اکثر طبقے کے پاس ایسے فون موجود ہیں جن میں اسٹوریج کی کمی کا مسئلہ رہتا ہے۔
اس کی اہم وجہ تو ایپلی کیشنز کا بھاری بھرکم سائز اور ان کی اپ ڈیٹس ہیں، اس کے علاوہ میسجنگ ایپلی کیشنز کے ذریعے میڈیا فائلز کا تبادلہ بھی اسٹوریج لوٹنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ہم میسجنگ ایپلی کیشنز جیسے کہ فیس بک میسنجر، وٹس ایپ اور وائبر وغیرہ کے ذریعے تصاویر اور وڈیوز بھیجتے رہتے ہیں جو کہ اسٹوریج بھرتی رہتی ہیں، ہم چیٹس تو حذف کر دیتے ہیں لیکن ڈیوائس میں ڈاؤن لوڈ ان کی میڈیا فائلز کو وہیں رہنے دیتے ہیں جس کی وجہ سے اسٹوریج تیزی سے بھرنا شروع ہو جاتی ہے۔ آئیے آپ کو اسٹوریج کو خالی کرنے کی چند ترکیبیں بتاتے ہیں۔

آئی فون سے فالتو فائلز حذف کر کے خالی اسپیس حاصل کریں

ڈسک اسپیس بھرنے کی وجہ تلاش کریں

اگر آپ بھی اپنے فون پر “insufficient space available” کا پیغام دیکھ رہے ہیں یا اسٹوریج کی کمی کی وجہ سے کوئی نئی ایپلی کیشن انسٹال نہیں کر پا رہے تو اس کے لیے سب سے پہلے اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آخر وہ کون سی چیز ہے ہو اسٹوریج کو گھیرے بیٹھی ہے۔

اس کے لیے فون کی سیٹنگز (Settings) میں آئیں۔
یہاں موجود ’’اسٹوریج اینڈ یو ایس بی‘‘ کے آپشن میں آجائیں۔
اس کے بعد آپ ’’انٹرنل اسٹوریج‘‘ میں پہنچ جائیں گے۔

free-up-space-on-android-1

آپ کا فون اس بات کا جائزہ لینا شروع کر دے گا کہ کون سی چیز کتنی اسٹوریج کو استعمال کر رہی ہے۔ یہ عمل کچھ دیر میں مکمل ہو جائے گا اور تمام تفصیل آپ کے سامنے ہو گی۔
زیادہ تر صارفین بے شمار ایپلی کیشنز انسٹال کرتے رہتے ہیں اور جب انھیں استعمال نہیں کر رہے ہوتے تب بھی انھیں اَن انسٹال نہیں کرتے، یہی چیز زیادہ تر اسٹوریج کو بھرنے کا باعث بنتی ہے۔ اگر آپ کا فون بھی اسی مسئلے کا شکار ہے تو غیر ضروری ایپلی کیشنز کو فی الفور اَن انسٹال کر دیں۔

سست پڑتی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں جان ڈالیں

غیرضروری ایپلی کیشنز اَن انسٹال کریں

غیرضروری ایپلی کیشنز کو اَن انسٹال کرنے کے لیے دوبارہ سے سیٹنگز میں آنے کے بعد ’’ایپلی کیشنز‘‘ کے حصے میں آجائیں۔
اب یہاں اچھی طرح جائزہ لیں۔ کئی ایپلی کیشنز تو آپ نے انسٹال کی ہوں گی اور بعض فون خریدتے وقت اس میں پہلے سے موجود ہوتی ہیں۔ جو ایپلی کیشنز آپ استعمال نہیں کر رہے ہیں انھیں اَن انسٹال کر دیں۔

free-up-space-on-android-2

ایپ کیشے صاف کریں

ایپلی کیشنز اپنا ڈیٹا ڈیوائس کی انٹرنل اسٹوریج پر کیشے کرتی رہتی ہیں اور اکثر تو یہ تھوڑا تھوڑا ڈیٹا اس قدر جمع ہو جاتا ہے کہ کئی گیگا بائٹس تک پہنچ جاتا ہے۔

free-up-space-on-android-3
فون کی سیٹنگز میں دوبارہ ’’اسٹوریج اینڈ یو ایس بی‘‘ سے ہوتے ہوئے انٹرنل اسٹوریج میں آئیں ۔ یہاں آپ دیکھیں گے کہ “Cached Data” موجود ہو گا۔ اس کی صفائی کرنے سے پہلے یہ دھیان میں رکھیں کہ آپ کی ایپلی کیشنز کی ایسی حالت ہو جائے گی جیسے انھیں ابھی انسٹال کیا ہو۔
اس صورتِ حال سے بچنے کے لیے آپ ایک ایک ایپلی کیشنز میں جا کر بھی اس کا کیشے ڈیٹا الگ سے صاف کر سکتے ہیں تاکہ جن ایپلی کیشنز کا ڈیٹا آپ کھونا نہیں چاہتے وہ اپنی اصلی حالت میں برقرار رہیں۔

اپنا ڈیٹا ایس ڈی کارڈ میں منتقل کریں

اگر آپ نے فون میں بہت ساری میڈیا فائلز بھر رکھی ہیں تو بہتر ہے انھیں مائیکرو ایس ڈی کارڈ میں منتقل کر دیں۔
آج کل میموری کارڈز انتہائی ارزاں قیمتوں میں دستیاب ہیں۔

فون کو بمع انسٹال شدہ ایپلی کیشنز کے پی سی پر بیک اپ اور بعد میں ری اسٹور کریں

ڈیٹا کے علاوہ ایپلی کیشنز کو بھی میموری کارڈ میں منتقل کیا جا سکتا ہے اور اس کے لیے آپ گوگل پلے اسٹور سے Move app to SD card ایپلی کیشن انسٹال کر سکتے ہیں۔

free-up-space-on-android-4

کلاؤڈ اسٹوریج استعمال کریں

آج کل چونکہ اسمارٹ فونز میں انتہائی اچھے کیمرے نصب ہوتے ہیں جن سے بنائی گئی تصاویر کا سائز انتہائی زیادہ ہوتا ہے اور چونکہ ہم دن بھر تصاویر بناتے رہتے ہیں اس لیے یہ تصاویر اسٹوریج کا انتہائی بڑا حصہ گھیر لیتی ہیں۔

تصاویر اور وڈیوز اپنے گوگل اکاؤنٹ پر بیک اپ کریں اَ ن لمیٹڈ گنجائش کی سہولت کے ساتھ

بہتر تو یہ ہے کہ انھیں میموری کارڈ میں منتقل کریں، اگر آپ ایسا نہیں کرنا چاہتے تو کوئی کلاؤڈ اسٹوریج جیسے کہ گوگل ڈرائیو، ڈراپ باکس یا ون ڈرائیو وغیرہ استعمال کریں۔

free-up-space-on-android-5

صرف تصاویر کے معاملے سے نمٹنے کے لیے ’’گوگل فوٹوز‘‘ ایک بہترین طریقہ ہے۔ یہ ایپلی کیشن آپ کے فون میں موجود ہر تصویر یا وڈیو کو اپنے پاس آن لائن محفوظ کر سکتی ہے۔ اس طرح آپ باآسانی وقتاً فوقتاً اپنے فون سے میڈیا فائلز کی صفائی کر سکتے ہیں اور آپ کی فائلز گوگل فوٹوز پر محفوظ رہیں گی جسے آپ جب چاہیں اس کی ایپ میں دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ڈیٹا کو آن لائن بھی گوگل فوٹوز کی ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔
photos.google.com

اس طرح آپ کو یہ فائدہ بھی ہو گا کہ اگر آپ فون بدلیں گے تو نئے فون پر گوگل فوٹوز ایپ انسٹال کرتے ہی آپ کی تمام میڈیا فائلز فوراً آپ کی دسترس میں آجائیں گی۔

وٹس ایپ میڈیا کی صفائی کریں

آج کل چونکہ زیادہ تر بات چیت وٹس ایپ پر ہوتی ہے اس لیے اس میں تصاویر اور وڈیوز کا بھرپور تبادلہ کیا جاتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ وٹس ایپ ڈیٹا کی ضرور صفائی کرتے رہیں۔ اس کام کے لیے ’’ڈبلیو کلینر‘‘ نامی ایپلی کیشن استعمال کی جا سکتی ہے۔

وٹس ایپ میں موجود میڈیا فائلز کی صفائی کریں
اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ وٹس ایپ میں موجود تمام میڈیا فائلز کی تفصیل بمع سائز دیکھ سکتے ہیں۔

وٹس ایپ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر بیک اپ کریں

اس کے بعد چاہیں تو ان کو ایک ساتھ ڈیلیٹ کر دیں یا پھر ہر کیٹیگری میں باری باری جائیں اور ان میں سے غیرضروری ڈیٹا کو ڈیلیٹ کرتے جائیں۔
w-cleaner

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 122 میں شائع ہوئی

Comments are closed.