گلیکسی نوٹ فین ایڈیشن کی ریلیز کا آغاز ملائشیا سے

سامسنگ نے آج آفیشلی ان سابقہ افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سامسنگ Galaxy Note FE ملائشیا کی مارکیٹ میں 25 اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

یہ فون ملائشیا میں سامسنگ کے اپنے ریٹیل نیٹ ورک اور مقامی آپریٹر YES اور دیگر مجاز ریٹیلرز کے ہاں 615 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔

اگر آپ کو نہیں معلوم تو وضاحت کے لیے بتاتے چلیں کہ Galaxy Note FE دراصل Galaxy Note 7 ہی ہے جس میں 3200mAh کی چھوٹی بیٹری لگا کر اسے دوسرے نام سے فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے لہذا اس کے ہارڈویئر کی تمام کنفگریشن بعینہ Galaxy Note 7 کی ہی ہے جسے گزشتہ سال کے اواخر میں مارکیٹ سے بیٹری کے مسائل کی وجہ سے اٹھا لیا گیا تھا۔

Comments are closed.