تین اسکرینز والا لیپ ٹاپ جو گیمرز کی دھڑکنیں تیز کر دے گا

ریزر نامی کمپنی نے پروجیکٹ ولیری (project-valerie) کے نام سے ایسا لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے جس میں ایک ساتھ تین اسکرینز موجود ہیں۔ لیپ ٹاپ کی مین اسکرین کے دائیں بائیں یہ دونوں اضافی اسکرینز کھل کر 180 زاویے پر دیکھنا ممکن بنا دیتی ہیں۔ گرافکس کے حوالے سے اس میں اس قدر شاندار ہارڈویئر موجود ہے کہ خاص طور پر گیمز کھیلنے والے افراد اس لیپ ٹاپ کی وڈیو دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔
اس لیپ ٹاپ میں 17 انچز کی کل تین اسکرینز موجود ہیں جو کہ اس قدر پتلی ہیں کہ اس کا کل وزن صرف گیارہ پونڈ تک ہے۔ ان اسکرینز میں 4K IGZO ڈسپلے موجود ہے جو کہ این ویڈیا جی سنک (Nvidia G-Sync) مونیٹر ٹیکنالوجی سے لیس ہے تاکہ اسکرین کا منظر انتہائی جاندار رہے۔

اس لیپ ٹاپ کی تیاری میں جی فورس جی ٹی ایکس 1080 گرافکس کارڈ (NVIDIA GeForce GTX)، آٹھ جی بی وڈیو ریم، 32 گگس سسٹم ریم اور سسٹم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ویپور چیمبر (vapor-chamber) کا استعمال کیا گیا ہے۔
اتنے تگڑے ہارڈویئر اور تین اسکرینز ہونے کی وجہ سے ظاہر ہے اس لیپ ٹاپ کو توانائی کی بھی بھرپور ضرورت ہوتی ہے اس لیے اسے استعمال کرنے کے لیے ضروری ہو گا کہ اے سی ایڈاپٹر مستقل لیپ ٹاپ کو چارج کرتا رہے ورنہ اس کی بیٹری صرف 14 سیکنڈز میں جواب دے جائے گی۔ اس کی قیمت کی بات کی جائے تو اندازا ہے کہ یہ 5000 امریکی ڈالر سے زائد ہی ہو گی۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس شاندار لیپ ٹاپ کی خصوصیات جاننے کے لیے یہ وڈیو دیکھنا مت بھولیں:

ایک تبصرہ
  1. Tasadduq Hussain says

    واہ جی واہ یہ تو بہت ہی زبردست مشین متعارف کرا دی ہے انہوں نے۔

Comments are closed.