گوگل اسسٹنٹ اب گانے بھی پہچاننے لگا

گوگل اسسٹنٹ اب آپ کے اردگرد چلنے والے کسی بھی گانے کو پہچان سکتا ہے ۔ یہ اپڈیٹ آج ان تمام ڈیوائسز کے لیے آئی ہے جن میں گوگل اسسٹنٹ موجود ہے ۔

گوگل اسٹنٹ کو ‘طلب’ کرکے آپ پوچھ سکتے ہیں “what song is this?” یا بھر “what song is playing?” اور اسسٹنٹ آپ کو بتائے گا یہ کون سا گانا ہے، اسے گانے والا، شاعری اوریوٹیوب، گوگل پلے میوزک اور اسپاٹیفائی اسٹریمنگ لنکس، یعنی سب کچھ!

پکسل2 اور پکسل 2ایکس ایل میں موسیقی سننے اور گانے کو پہچاننے کی صلاحیت تھی لیکن اس کی یہ صلاحیت اُسی وقت جاگتی تھی جب اسے ایک منٹ تک گانا سنایا جائے اور یہ کام بھی صرف مشہور گانوں پر کرتا تھا ۔ پھر یہ خصوصیت صرف پکسل فون تک ہی محدود تھی لیکن آج کے اپڈیٹ کے ساتھ گوگل اسسٹنٹ استعمال کرنے والے تمام افراد کو یہ سہولت مل گئی ہے ۔

ذرا آزمائیے گا!

Comments are closed.