پکسل 2 میں آواز کا مسئلہ، گوگل نے اعتراف کر لیا

گوگل کے لیٹسٹ سمارٹ فون پکسل Pixel 2 کے مسائل کی فہرست بڑھتی ہی جا رہی ہے، اس بار کچھ صارفین نے ویڈیو کی ریکارڈنگ کے دوران آواز کے شور کے مسئلے کی نشاندہی کی ہے جو انتہائی واضح ہے اور ذیل کے ویڈیو میں اسے سنا جاسکتا ہے۔

مسئلے کی نشاندہی انتہائی کم صارفین نے کی ہے اس لیے ہوسکتا ہے کہ یہ مسئلہ محدود پیمانے پر ہو یا صارفین کی بڑی تعداد کی اس پر توجہ نہ گئی ہو تاہم دوسری جانب جواب بھی بہت جلد سامنے آیا ہے اور گوگل نے مسئلے کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے اور اس کے حل کے لیے جلد اور عنقریب اپڈیٹ ریلیز کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Comments are closed.