گوگل ڈرائیو ڈیسک ٹاپ ایپ کو بند کر رہا ہے

چند مہینے پہلے گوگل نے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لئے ایک نئی ایپلی کیشن شروع کی اور اسے “بیک اپ اور سنک” کا نام دیا۔ اب گوگل نے اعلان کیا ہے کہ مارچ 2018 میں اپنے پرانے گوگل ڈرائیو ایپ کو بند کر دے گا۔

گوگل گیارہ دسمبر 2017 سے ونڈو اور میک  کے گوگل ڈرائیو ایپ کی سپورٹ بند کر رہا ہے اور مارچ 2018میں اِسے باقاعدہ طور پر بند کر دئے گا۔  اس  سے پہلے کے یہ ایپ کام کرنا بند کر دئے آ پ کو ڈیسک ٹاپ ایپ کو بیک اپ اور سنک کےلئے اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ اب بھی پرانا ایپ چل رہے ہیں تو بہت جلد آپ  کوایک پیغام  ملنے لگے گا کہ یہ ایپ ختم ہونے والی ہے۔

یہاں یہ بات واضح کرنا  ضروری ہے کہ گوگل ڈرائیو سروس بند نہیں ہو رہا ہے بلکہ صرف ایک ایپ بند ہو رہا ہے۔ اگر آپ ایپ صارف نہیں ہیں تو آپ ہمیشہ گوگل  ڈرائیو پر آن لائن رسائی حاصل کرسکتے ہیں.

نیا ایپ بھی پُرانے ایپ  کی طرح کام کرتا ہے اور یہ کچھ حیرت انگیز نئی خصوصیات بھی فراہم کرتا ہے۔ نیا ایپ گوگل ڈرائیو اور گوگل فوٹو ایپس کا مجموعہ ہے. آپ آسانی سے نئے ایپ کے ساتھ گوگل ڈرائیو پر کوئی بھی فولڈر بیک اپ کرسکتے ہیں۔

گوگل ڈرائیو چوری شدہ مواد کا گڑھ بننے لگی

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں پہلے سے ہی نئے ایپ کے بارے میں کہا ہے کہ صرف ایسے فولڈر کو منتخب کریں جنہیں آپ بیک اپ کرنا چاہتے ہیں، اور ہم باقی کی دیکھ بھال کریں گے۔

نیا ایپ آپ کی تمام تصاویر اور ویڈیوز کو گوگل تصاویر کا حصہ بنائے گا جیسا کے اب ہوتا ہے۔گوگل تصاویر آپ کی تصاویر اور ویڈیوز کیلئے آپ کو لامحدود اسٹوریج فراہم کرتی ہے لہٰذا وہ آپ کی اسٹوریج کم نہیں کرئے گی۔

Comments are closed.