گوگل کے نئے سٹور مگر عارضی

گوگل کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق 19 اکتوبر کو گوگل امریکہ میں دو مختلف مقامات پر عارضی سٹور کھولنے جا رہا ہے تاہم کسی بھی طرح کی جغرافیائی لوکیشن کی معلومات دیے بغیر، تاہم 9to5google ویب سائٹ کے مطابق یہ سٹور نیویارک اور لان اینجلس میں کھولے جائیں گے جن میں گوگل کے حالیہ ایونٹ Made By Google میں پیش کی گئی گوگل کی مصنوعات فروخت کی جائیں گی۔

گزشتہ سال بھی گوگل نے نیویارک ایسا ہی ایک سٹور کھولا تھا جس میں گوگل کی مصنوعات کرسمس تک پیش کی گئیں، ان نئے سٹورز سے بھی یہی توقع ہے کہ یہ بھی محض کرسمس تک ہی کام کریں گے، معلومات کے مطابق گوگل کے یہ سٹور صبح دس سے شام آٹھ بجے تک کام کریں گے۔

Comments are closed.