گوگل میپس کو بنائیں مزید کارآمد
کاغذی نقشوں کا استعمال کرنے والے جانتے ہیں کہ ‘گوگل میپس’ کیا کمال کی چیز ہے؟ اس میں وہ تمام خصوصیات ہیں جو ڈیڑھ، دو دہائی پہلے کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گوگل میپس کے کچھ ایسے فیچرز بھی ہیں جو عام طور پر صارفین کو معلوم نہیں ہوتے؟
آئیے آپ کو کچھ ایسی ہی خصوصیات کے بارے میں بتاتے ہیں، جن کا استعمال کرکے آپ گوگل میپس کے دلدادہ ہو جائیں گے کیونکہ یہ بنائے گا آپ کی زندگی کو آسان!
ہاتھ لگائے بغیر
ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال بہت خطرناک ہے، یہ بات آپ جانتے ہی ہوں گے۔ چاہے آپ گوگل میپس پر یہ کیوں نہ دیکھ رہے ہوں کہ اگلا موڑ کہاں سے لینا ہے، ایک لمحے کی چوک ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس سے بچنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ فون ہے تو voice commands کا پورا سلسلہ ہے جو ڈرائیونگ کے دوران آپ کے کام آ سکتا ہے۔
وائس کمانڈو کو “Okay, Google” کے ذریعے کھولیں اور ان چند جملوں کے ذریعے اسے آزمائیں
“What road is this?”
“What’s my next turn?”
“What’s my ETA?”
“How’s traffic ahead?”
“How’s traffic to work?”
“Find gas stations”
“Find restaurants”
“Navigate home”
“Exit navigation”
یہی نہیں بلکہ آپ ڈرائیونگ کے دوران کال کرنے، ٹیکسٹ بھیجنے یا میوزک چلانے کی ہدایات بھی دے سکتے ہیں، وہ بھی بذریعہ آواز۔ یعنی نظریں سڑک پر اور باقی کام گوگل کا!
پارکنگ
اپنے آئی فون یا اینڈرائیڈ فون پر گوگل میپس کھولیں اور اس چھوٹے سے نیلے دائرے پر tap کریں جو آپ کی موجودہ لوکیشن کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے ایک مینیو کھل جائے گا جس میں ایک ‘موجودہ پارکنگ لوکیشن کو محفوظ کرنا’ بھی ہوگا۔ اسے محفوظ کرلیں اور پھر گھومتے رہیے بازاروں میں اور جب بھی واپس جانے کا ارادہ ہو تو دوبارہ میپس کھولیں اور “parking location’ پر ٹیپی کردیں جو اسکرین کے نچلے حصے میں آ رہا ہوگا۔ یعنی اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ گاڑی کہاں پارک کی تھی؟ کیونکہ گوگل کبھی نہیں بھولتا۔
لوکیشن شیئرنگ
کیا آپ کسی کو پتہ سمجھا رہے ہیں لیکن وہ سمجھ نہیں پا رہا؟ تو گوگل میپس کا location sharing آپشن استعمال کیجیے بلکہ گوگل میپس تو real time location sharing کا آپشن تک دیتا ہے۔ بس میپس کھولیں اور اسی نیلے دائرے پر کلک کریں جو آپ کی موجودہ لوکیشن کو ظاہر کرتا ہے۔ اس مرتبہ “share your location” پر ٹیپ کریں۔ آپ اس شیئرنگ کا دورانیہ بھی مقرر کر سکتے ہیں کہ اتنی دیر بعد یہ بند ہو جائے یا جب چاہیں خود بند کریں، یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔ آپ اپنے contacts میں سے کسی کے ساتھ بھی اپنی لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں بلکہ اس کا پرائیوٹ لنک بھی ویب پر جہاں چاہے دے سکتے ہیں۔
قریب کیا واقع ہے؟
آپ کسی نئی جگہ یا نئے شہر میں ہیں اور قرب و جوار کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں یا سفر کے دوران آپ کو پٹرول پمپ کی تلاش ہے یا ریستوران کی، کسی اسٹور کی یا چائے خانے کی، یہ سب آپ گوگل میپس پر باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔ کرنا صرف اتنا ہوگا کہ سرچ بار میں ایسے ہی سوالات پوچھیں:
“Restaurants near here”
“Pharmacies near me”
“Book stores near airport”
“Gas stations on Shahrah-e-Faisal”
اس کے علاوہ آپ گوگل میپس میں نیچے موجود بار میں Explore کا ٹیب بھی استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کو قریبی ریستورانوں سے لے کر اے ٹی ایمز تک کے بارے میں بتا سکتا ہے۔
ٹریفک کا اندازہ
گوگل میپس یہ تو بتاتے ہی ہیں کہ اس وقت کس سڑک پر کتنا ٹریفک موجود ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گوگل میپس یہ بھی بتا سکتا ہے کہ کس مقام پر، کس دن اور کس وقت کتنا ٹریفک ہو سکتا ہے؟ اس کے لیے آپ کو میپس کا ڈیسک ٹاپ ورژن کھولنا ہوگا۔ یہاں directions کے بٹن پر کلک کریں اور جس مقام پر جانا ہے، وہ اور جہاں سے جانا چاہتے ہیں دونوں درج کریں۔ اب یہاں آپ کو ایڈریس بار کے عین نیچے Leave Now نظر آ رہا ہوگا۔ اسے کھولیں گے تو Depart at اور Arrive by بھی نظر آئے گا۔ یہاں سے آپ کسی بھی مخصوص دن اور وقت پر ٹریفک کی صورت حال اور سفر کے دورانیہ کے بارے میں جان سکتے ہیں ۔
مختلف مقامات کے درمیان فاصلہ
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ نے صبح سویرے چہل قدمی کی تھی اس میں کتنا فاصلہ طے کیا تھا؟ یا پھر آپ کسی بھی دو مقامات کے درمیان فاصلے سے آگاہ ہونا چاہتے ہیں؟ تو گوگل میپس درست ترین فاصلہ بتانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو یہ کرنا ہوگا کہ جس مقام سے فاصلے کی پیمائش شروع کرنی ہے وہاں کچھ دیر انگلی دبائے رکھیں۔ ایک سرخ پن نمودار ہوگی اور اس کے ساتھ نیچے ایک سفید رنگ کا بار، جو اس جگہ کے بارے میں معلومات دے گا۔ اس بار کو کھولیں گے تو آپ کو Measure distance بھی نظر آئے گا۔ اسے منتخب کریں اورکسی دوسرے مقام کا انتخاب کرکے دونوں کے درمیان براہ راست فاصلہ ناپ لیں۔لیکن آپ دو مقامات کے درمیان مختلف پوائنٹس شامل کرکے بھی فاصلہ ناپ سکتے ہیں۔اس کے لیے پہلے مقام کے بعد آپ نے جہاں سے موڑ لیا ہے، وہاں پہنچ کر نیچے دائیں جانب سے Add point شامل کرنا ہوگا اور اس طرح پوائنٹس شامل کرکے آپ مطلوبہ فاصلہ ناپ سکتے ہیں۔
Comments are closed.