گوگل نے پانچ سو مشکوک ایپلی کیشنز کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا

گوگل نے پلے اسٹور سے پانچ سو مشکوک ایپلی کیشنز کو ختم کر دیا ہے۔  گوگل کا کہنا ہے کہ اِن ایپلی کیشنز میں کچھ ایسے کوڈ پوشیدہ ہیں جن کی وجہ سے  ڈاؤ ن  لوڈنگ کے بعدہیکر ایپلی کیشن کو باآسانی ہیک کر لیتے ہیں۔

ڈاؤن لوڈ کردہ اپلی کیشن  پر ہیکر وائرس بھیج دیتے ہیں جو آپ کی موبائل میں موجود نمبر اور کال ہسٹری کو اپنے پاس محفوظ کر لیتے ہیں۔

لوک آؤٹ ایک موبائل سیکورٹی فرم ہے جس نے گوگل کو  اِس بارے میں خبردار کیا جس کے نتیجے میں گوگل نے فوری طور پر مشکوک ایپلی کیشنز کو ختم کر دیا ہے۔ لوک آؤٹ کا کہنا ہے کہ ایسی  ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کریں جو محفوظ ہو  اور آپ کا ڈیٹا چوری نہ کر سکےاور  ساتھ اِن  ایپلی کیشنز کو اپ ڈیٹ بھی کرتے رہیں۔

Comments are closed.