کالر آئی ڈی اور کال بلاکنگ کے لیے فیس بک ہیلو

فیس بک نے ایک نئی ایپلی کیشن ’’فیس بک ہیلو‘‘ کے نام سے پیش کی ہے۔ یہ ایپ اینڈروئیڈ کے فون ڈائیلر کی جگہ لے لیتی ہے۔ لیکن یہ صرف بنیادی قسم کا ڈائیلر نہیں بلکہ اضافی فیچرز کی حامل ایپ ہے۔ اگر آپ کو ’’ٹروکالر‘‘ ایپلی کیشن یاد ہو تو فیس بک ہیلو کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ ٹروکالر جیسے فیچرز فیس بک ہیلو میں فراہم کیے گئے ہیں۔ یعنی ایسے نمبرز جو آپ کی فون بک میں محفوظ نہیں ہوں گے ان کی طرف سے کال آنے پر آپ کو یہ ایپ بتائے گی کہ کال کرنے والا کون ہے۔ ظاہر ہے اس کے پیچھے فیس بک کا ہاتھ ہے، وہ نمبر اگر کسی فیس بک اکاؤنٹ میں درج ہے تو فیس بک ہیلو اس کا نام ظاہر کر دے گی۔ اس کے علاوہ اس میں کال بلاکنگ کا فیچر بھی موجود ہے۔ یقیناً یہ ایپ ایک شاندار سروس ثابت ہو گی، کیونکہ ٹروکالر کے کام کرنے کا طریقہ کار انتہائی متنازعہ تھا۔ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ آیا صارفین اس ایپلی کیشن کو خوش آمدید کہتے ہیں یا اپنی پرائیویسی کے لیے خطرہ گردانتے ہیں۔

آئیے اب ذرا اس ایپلی کیشن کا مزیدہ جائزہ لیتے ہیں۔ اس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس فیس بک اکاؤنٹ موجود ہونا ضروری ہے کیونکہ ایپ کا استعمال شروع کرتے وقت فیس بک آئی ڈی سے لاگ اِن ہونا پڑتا ہے۔ لاگ اِن ہونے کے بعد آپ اس کے تمام فیچرز جیسے کہ کالر آئی ڈی، کال بلاکنگ، دوستوں کی تلاش، آٹو سنک اور فیس بک اکاؤنٹس کی معلومات وغیرہ۔

Facebook-hello-callblock

فیس بک ہیلو اینڈروئیڈ کے ڈائیلر کی طرح ہی کام کرتی ہے۔ اس میں آپ کال ہسٹری اور کانٹیکٹس وغیرہ دیکھ سکتے ہیں۔ کالرآئی ڈی اور کال بلاکنگ کے فیچرز کو کنفیگر کیا جا سکتا ہے، کال اور تلاش کی ہسٹری کو بھی حذف کیا جا سکتا ہے۔

اس ایپ کی انسٹالیشن کے بعد جب آپ کے فون پر کوئی کال آئے گی تو اس نمبر کے ساتھ جڑا فیس بک اکاؤنٹ دکھایا جائے گا اور اگر وہ نمبر کسی فیس بک اکاؤنٹ میں موجود نہیں ہے تو اس کے ساتھ No match found کا پیغام لکھا ملے گا۔

Facebook-hello-match
دیگر اسمارٹ فون میسجنگ سروسز کی طرح اس میں بھی پیغام بھیجنے اور کال کرنے کا آپشن بھی دستیاب ہے، لیکن ان تمام سروسز سے مستفید ہونے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے فون پر انٹرنیٹ چل رہا ہو۔

فیس بک ہیلو پلے اسٹور سے انسٹال کریں

اگر یہ ایپ پلے اسٹور سے انسٹال نہ ہو تو اس کی apk فائل ذیل میں دیے گئے ربط سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے فون میں منتقل کریں اور انسٹال کر لیں:

apk فائل ڈاؤن لوڈ کریں

چونکہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ کسی بھی فیس بک صارف کو تلاش کر سکتے ہیں اس لیے اگر آپ چاہیں کہ کوئی اجنبی آپ کو تلاش نہ کر سکے تو فیس بک پر اپنی پرائیویسی سیٹنگز ضرور چیک کر لیں:
facebook.com/settings?tab=privacy
اس صفحے پر درج ذیل آپشن دیکھیں:
Who can look you up using the phone number you provided?

Facebook-privacy-settings

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جولائی 2015 میں شائع ہوئی)

3 تبصرے
  1. Syed Ali Waqas says

    its not available for pakistan

  2. CEN says

    Sir This Software Don’t Install In My Mobile . This Why

Comments are closed.