اپنے قریب موجود پوکے مون باآسانی تلاش کریں

پوکے مون گو گیم کھیلنا بچوں کے بس کی بات نہیں۔ یہ لفاظی نہیں بلکہ واقعی میں حقیقت ہے، کیونکہ دو تین قریب قریب موجود پوکے مونز تو آسانی سے پکڑے جا سکتے ہیں لیکن مزید کو پکڑنے کے لیے کہیں نا کہیں جانا پڑتا ہے۔

بچے یہ گیم کھیلتے ہوئے بہت پریشان ہوتے ہیں کیونکہ انھیں قریب قریب کوئی پوکے مون ملتا نہیں اور نہ گیم کھیلتے ہوئے یہ پتا چلا ہے کہ قریب میں پوکے مون کہاں موجود ہے تاکہ وہاں جا کر اسے پکڑا جا سکے۔ بلکہ اس میں تو جگہ جگہ جا کر خود دیکھنا پڑتا ہے۔

اس مسئلے کے دو حل موجود ہیں۔ اگر آپ پوکے مون گو گیم کے آئٹمز میں دیکھیں تو وہاں Incense موجود ہو گا۔ اس میں ایسی خوشبو ہے جو کہ پوکی مونز کو آپ کی طرف زبردستی کھینچ کر لا سکتی ہے اور اس طرح آپ انھیں باآسانی پکڑ سکتے ہیں۔ یہ آئٹم ابتدا میں مفت استعمال کرنے کے لیے موجود ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد اسے سِکوں کے بدلے خریدنا پڑتا ہے۔

pokemon-go-incense-1

یہ خوشبو 30 منٹس تک مسلسل چلتی رہتی ہے اور پوکے مونز آپ کی طرف کِھنچے چلے آتے ہیں۔
اسے استعمال کرتے ہوئے گیم کو نہ بند کریں اور نہ ہی اسکرین آف کریں ورنہ آپ پوکے مونز کے قریب آنے کی اطلاع سے محروم ہو جائیں گے اور انھیں پکڑ نہیں پائیں گے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

pokemon-go-incense-2

دوسرا حل یہ ہے کہ اینڈروئیڈ کے لیے دستیاب مفت ایپلی کیشن ’’پوکے اسکینر‘‘ انسٹال کر لیں۔ یہ ایپلی کیشن آپ کے موجودہ مقام کا اندازا کرنے کے بعد ڈھائی کلومیٹر کے اندر موجود پوکے مونز کی نشاندہی کر سکتی ہے۔

pokescanner-01

Poké Scanner – Nearby Pokemons لکھ کر آپ اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے انسٹال کر سکتے ہیں یا پھر درج اسے درج ذیل ربط سے بھی حاصل کر سکتے ہیں:
Poke-Scanner-Download

pokescanner-02

اس طرح آپ بجائے غلط مقامات پر پوکے مونز کو تلاش کرنے کے بالکل درست جگہ پر جا کر انھیں پکڑ کر وقت اور فون کی بیٹری دونوں بچا سکتے ہیں۔
Incense کو بھی استعمال کرنے سے پہلے پوکے اسکینر سے جانا جا سکتا ہے کہ کہاں زیادہ پوکے مونز موجود ہیں اس طرح اس سے دُہرا فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔

Comments are closed.