رن ٹائم ایرر ٹھیک کریں

سوال:

میں جب بھی کوئی پروگرام چلاتا ہے تو مجھے Run time error نظر آتے ہیں اور پروگرام خود بخود بند ہوجاتا ہے۔ میں پرنٹر تک استعمال نہیں کرپارہا۔ اس مسئلے کا ونڈوز ری انسٹالیشن کے علاوہ مستقل حل کیا ہے؟

 

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

جواب:

رن ٹائم ایررز بیشتر مواقع پر اس وقت آتے ہیں جب Microsoft Visual C++ runtime library خراب ہوجاتی ہے۔ اس کا خراب ہوجانا ایک عام بات ہے اور چونکہ بیشتر پروگرام اس لائبریری پر انحصار کررہے ہوتے ہیں، اس لئے اس کے خراب ہونے پر وہ بھی نہیں چل پاتے۔
اسے ٹھیک کرنے کے لئے آپ کو اس کی بالکل تازہ کاپی مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرکے انسٹال کرنی ہوگی۔ ربط یہ ہے:
رن ٹائم لائبریری
اس پیکیج کو جو کہ صرف 4.8میگا بائٹس کا ہے، ڈائون لوڈ کرکے انسٹال کریں۔ انسٹالیشن بے حد سادہ ہے۔ اس کے بعد کمپیوٹر کو ری اسٹارٹ کریں اور پھر وہی پروگرام چلانے کی کوشش کریں جو کہ اسے انسٹال کرنے سے پہلے رن ٹائم ایرر دے رہاتھا۔ امید ہے کہ اس بار وہ بغیر کسی مسئلے کے چل جائے گا۔

Comments are closed.