فون بیٹری کو صحت مند رکھنے کے لیے اس کے درجہ حرارت سےآگاہ رہیں

اکثر لوگوں کو شکایت رہتی ہے کہ ان کا فون بہت گرم ہو جاتا ہے۔ اگر آپ مسلسل گیم کھیلتے رہیں یا فلم وغیرہ دیکھتے رہیں تو فون کا گرم ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن یاد رکھیں کہ فون نہیں دراصل اس کی بیٹری گرم ہوتی ہے اسی کی وجہ سے پورا فون گرم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اسی طرح فون نہیں بلکہ انتہائی گرم ہونے سے اس کی battery پھٹ سکتی ہے۔ گرم ہو کر بیٹری کا خراب ہو جانا بھی اب ایک معمولی بات بن چکی ہے۔

 

چونکہ فون میں بیٹری کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے اس لیے آپ کو بیٹری کے درجہ حرارت سے بھی آگاہ رہنا چاہیے۔ اکثر لوگوں کے فون کی battery جب حد سے زیادہ گرم ہو جاتی ہے تو انھیں درج ذیل ایرر دیکھنے کو ملتا ہے:

“Your battery is over temperature, please remove the battery”.

battery-over-temperature

بیٹری کے درجہ حرارت سے آگاہ رہیں

ہمارے لیے ایسا ممکن نہیں کہ بار بار فون کا بیک کور اُتار کر بیٹری کو چھو کر اس کے درجہ حرارت کو چیک کرتے رہیں۔ چو نکہ battery بذاتِ خود ایک موٹے کور کے اندر لپٹی ہوتی ہے اس لیے چھونے سے اس کا درست درجہ حرارت بھی معلوم نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے سب سے بہترین طریقہ کوئی ایپلی کیشن استعمال کرنا ہے جو فون کے اندر موجود رہتے ہوئے battery کے درجہ حرارت سے آگاہ رکھے۔

tempmonitor

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس سلسلے میں گوگل پلے اسٹور پر کئی ایپلی کیشنز موجود ہیں لیکن CPU-Z اور TempMonitor دو ایسی ایپلی کیشنز ہیں جو اچھی شہرت رکھتی ہیں۔ سی پی یو زی کی بات کریں تو یہ ایپلی کیشن آپ کو فون کے ہارڈویئر کے حوالے سے تفصیل سے بتاتی ہے لیکن اگر آپ بیٹری کے حصے میں آئیں تو بیٹری کے موجودہ درجہ حرارت، ٹرمنل ولٹیج، بیٹری کی صحت، چارجنگ کی صورت حال اور بیٹری چارجنگ لیول جیسی گرانقدار معلومات موجود ہوں گی۔

cpu_z
جبکہ ’’ٹیمپ مونیٹر‘‘ کا کام بس ہارڈ ویئر اور battery کا موجودہ درجہ حرارت بتانا ہے، اگر آپ اضافی فیچرز کے خواہشمند نہیں تو اس ایپ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ وگرنہ ہمارا مشورہ ہے کہ پہلی ایپلی کیشن کو ترجیح دیں۔

cpuzapp

tempmonitor
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اگست 2016 میں شائع ہوئی)

اگر آپ اسمارٹ فون کے بڑھتے درجہ حرارت سے پریشان ہیں تو اسے ٹھیک کرنے کے لیے درج ذیل رہنما مضامین کا مطالعہ کریں:

فون کے بڑھتے درجہ حرارت کو کیسے ٹھیک کریں

حد سے زیادہ گرم ہوتے اسمارٹ فون کو ٹھنڈا کرنے کے طریقے

Comments are closed.