ہواوے میٹ 10 پری آرڈر اور پوسٹ شیئر کرنے پر حاصل کریں شاندار تحائف

اسمارٹ فونز بنانے میں اب ایپل اور سام سنگ ہی حریف نہیں رہے، اب دیگر کمپنیز خاص طور پر ہواوے نے میدان میں کھلبلی مچا رکھی ہے۔ اسمارٹ فونز کی فروخت کے معاملے میں ہواوے کسی بھی طرح سام سنگ یا ایپل سے پیچھے نہیں۔ یہ رپورٹ پڑھیے

اب ہواوے کی نئی فلیگ شپ اسمارٹ فون سیریز میٹ 10 کا ہر طرف چرچہ ہے، تیار ہو جائیں کہ اب آپ یہ فون پاکستان میں فوراً حاصل کر سکتے ہیں۔

ہواوے کی نئی فلیگ شپ سیریز میٹ 10 تیار ہے اور اب اسے پاکستان سے بھی پری آرڈر کیا جا سکتا ہے۔ 26 اکتوبر سے لے کر 5 نومبر تک آپ اپنے پسندیدہ ہواوے میٹ 10 کو بُک کروا سکتے ہیں تاکہ ریلیز ہوتے ہی یہ بروقت آپ کے ہاتھوں میں ہو۔

ہواوے میٹ 10 (Huawei Mate 10) کے علاوہ ہواوے میٹ 10 لائٹ اور میٹ 10 پرو بھی پری آرڈر کیے جا سکتے ہیں۔

“Pre-Orders Open now! Share this post to win a special gift.The World’s First Artificial Intelligent phone Mate 10 and…

Posted by Huawei Mobile on Thursday, October 26, 2017

یہی نہیں اس طرح ہواوے میٹ 10 کے ساتھ ساتھ آپ کو ایک تحفہ بھی دیا جائے گا۔ اور ہاں اگر آپ اوپر دی گئی ہواوے یہ اطلاع دینے والی پوسٹ اپنے دوستوں کے ساتھ فیس بک پر شیئر کریں گے تو اس طرح بھی آپ انعام جیت سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ہواوے میٹ 10 دنیا کا پہلا آرٹی فیشیل انٹیلی جینس یعنی مصنوعی ذہانت سے لیس اسمارٹ فون ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دنیا کا پہلا چار کیمروں والا فون بھی ہے کیونکہ اس کے دونوں جانب دو دو کیمرے موجود ہیں۔

huawei-mate-10-camera

ہواوے میٹ 10 کا آرڈر کرنے کے لیے آپ اپنے شہر میں موجود ہواوے کی آفیشیل ریٹیل شاپ پر جا سکتے ہیں یا پھر اس ٹول فری نمبر 080000016 پر کال کر کے بھی اپنا فون بک کرایا جا سکتا ہے۔

ہواوے میٹ 10 کی قیمت قریباً 70 ہزار جبکہ میٹ 10 لائٹ کی قیمت قریباً 30 ہزار پاکستانی روپے ہو گی۔

اس فون کی تمام خصوصیات جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں یا یہ وڈیو ملاحظہ کریں:

Comments are closed.