انسٹاگرام کے صارفین کی تعداد 70 کروڑ سے تجاوز کرگئی

تصویر اور ویڈیو شیئر کرنے والی ایپ انسٹا گرام کے صارفین کی تعداد 70 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلے چار ماہ میں صارفین کی تعداد میں 10 کروڑ نئے صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

کمپنی نے اپنے بلاگ پر لکھا ہے کہ ہم یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی کہ انسٹاگرام کےصارفین اب بڑھ کر 70 کروڑ سے زیادہ  ہو گئے ہیں۔اس میں آخری 10 کروڑ لوگ سب سے تیزی اس سروس سے منسلک ہوئے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم نے لوگوں کا انسٹاگرام کمیونٹی میں شامل ہونا کافی آسان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو انسٹا گرام کے نئے فیچرز پسند آرہے ہیں۔  کمپنی کا خیال ہے کہ اتنے کم وقت میں اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں لائیو ویڈیو، انسٹاگرام اسٹوريج جیسے فیچرز کا بڑا ہاتھ ہے۔

Comments are closed.