سٹوریز اور سٹیٹس کے یومیہ صارفین کی تعداد 300 ملین سے تجاوز کر گئی

کبھی کبھی مارکیٹ میں پہلے آنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ کامیاب ہوجائیں گے، اس کی تازہ ترین مثال سنیپ چیٹ Snapchat کا سٹوریز Stories کا فیچر ہے جو بظاہر سنیپ چیٹ سے زیادہ فیس بک کی خدمات پر زیادہ کامیاب نظر آرہا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ٹیک کرنچ TechCrunch کے مطابق انسٹاگرام سٹوریز Instagram Stories اور واٹس ایپ سٹیٹس کے مجموعی صارفین کی تعداد 300 ملین یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دوسری طرف سنیپ چیٹ کے سٹوریز کے فیچر کے یومیہ صارفین کی تعداد 173 ملین کے قریب ہے جو تقریباً آدھے کا فرق ہے۔

توقع ہے کہ فیس بک سٹوریز اور سٹیٹس کی مقبولیت میں اضافے کے لیے انسٹاگرام اور واٹس ایپ میں مزید بہتر فیچرز شامل کرے گا تاکہ مزید مشتہرین کو متوجہ کیا جاسکے جن کی دلچسپی ان سٹوریز کو دیکھنے والی آنکھوں میں ہے۔

Comments are closed.