انشورنس کمپنیاں ویئرایبل ڈیوائسز پر مہربان کیوں؟

صحت اور فٹنس کے لیے آنے والی ویئرایبل ڈیوائس کوئی نئی چیز نہیں لیکن یہ بات تو آپ جانتے ہوں گے کہ ان جدید ٹیکنالوجی رحجانات کو اپنانے میں انشورنس کمپنیاں کبھی پیش پیش نہیں رہتیں۔ ہو سکتا ہے اب یہ رحجان تبدیل ہو جائے کیونکہ ایٹنا اور جان ہین کوک جیسے بڑے ادارے ایپل واچ جیسی ڈیوائسز پر کافی ڈسکاؤنٹ پیش کر رہے ہیں تاکہ ان کے انشورنس صارفین اپنی روزمرہ سرگرمیاں محفوظ کر سکیں۔ اب انشورنس کمپنی یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر گارمن اور سام سنگ کے ویئر ایبلز کو اپنے bring-you-own-device پروگرام میں شامل کر رہا ہے اور اپنے اراکین کو روزانہ چہل قدمی کے اہداف پورے کرنے پر انعامات دے رہا ہے۔

اس نئے پروگرام کو یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر موشن کہا جا رہا ہے جو صارفین کو سام سنگ گیئر فٹ2 پرو، گیئر اسپورٹ یا گارمن ویوو اسمارٹ 3 استعمال کرنے کی سہولت دیتا ہے تاکہ وہ دن بھر کی چہل قدمی کو ٹریک کریں اور ادارے کے پیش کردہ فٹنس اہداف کو حاصل کرکے 4 ڈالرز روزانہ تک کما سکیں۔ اس میں سات منٹ کے اندر 500 قدم، مختلف گھنٹوں میں اور دن میں چھ مرتبہ کرنے، 30 منٹ میں 3 ہزار قدم مکمل کرنے اور روزانہ 10 ہزار قدم کی تیز چہل قدمی شامل ہیں۔

یہ پروگرام نہ صرف صارفین کے لیے صحت کے ساتھ ساتھ مالی لحاظ سے بھی فائدہ مند ہے، بلکہ یہ انشورنس کمپنی کو بھی طویل المیعاد بنیادوں پر فائدہ دے گا۔ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ چہل قدمی صحت کو بہت بنانے اور طبی اخراجات کو کم کرنے کا ایک موثر نسخہ ہے اور اگر انشورنس رکھنے والے افراد چہل قدمی کو معمول بنائیں تو مستقبل میں ادارے کو اس پر کافی بچت ہو سکتی ہے۔

Comments are closed.