آئی فون 10 لاگت سے تین گنا مہنگا
ایپل کے “آئی فون 10” کے اندرونی حصوں کی جانچ کے بعد “ٹیک انسائٹ” نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی مجموعی لاگت 357 ڈالر ہے جو “آئی فون 8” اور “آئی فون 8 پلس” کی لاگت سے زیادہ ہے جو بالترتیب 247 اور 288 ڈالر تھی۔
کمپنی کے مطابق آئی فون 10 میں بہت سے مہنگے پرزہ جات شامل ہیں جن میں 5.8 کی سکرین نمایاں ہے جس کی قیمت تقریبا 65 ڈالر ہے، جبکہ آئی فون 8 کی سکرین کی قیمت کا تخمینہ محض 36 ڈالر لگایا گیا تھا۔
تجزیے کے مطابق آئی فون 10 کے منافع کی مجموعی شرح 67٪ ہے جبکہ آئی فون 8 کے منافع کی شرح 59٪ تھی۔
یاد رہے کہ یہ اندازے فون کے پرزہ جات کی مارکیٹ ویلیو کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں اور ان میں دیگر اخراجات شامل نہیں ہوتے جیسے منیوفیکچرنگ، ریسرچ، ڈیولپمنٹ، سوفٹ ویئر، ایڈورٹائزنگ اور ڈسٹریبیوشن۔
خیال رہے کہ ایپل کے سی ای او “ٹِم کاک” نے 2015 میں ان تخمینہ جات کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اصل اخراجات اس سے کہیں مختلف ہیں۔
آئی فون کا ٹیک انسائیٹ کی جانب سے کیا گیا یہ مکمل پوسٹ مارٹم یہاں ملاحظہ کیجیے
Comments are closed.