ایپل کو نقصان، آئی فون 8 کی تیاری بند

رویٹرز کے مطابق ایپل نے “آئی فون 8” اور “آئی فون 8 پلس” کی پروڈکشن میں تقریباً پچاس فیصد تک کمی کر دی ہے۔

ان رپورٹس کے منظرِ عام پر آتے ہی جن کے مطابق ایپل نے مینوفیکچررز کو نومبر اور دسمبر کے لیے پروڈکشن آدھی کرنے کا کہا ہے ایپل کے شیئرز کی قیمت 1.5٪ تک نیچے گر گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے آئی فون 7 اور آئی فون 8 میں محض معمولی فرق کی وجہ سے آئی فون 8 کی فروخت متاثر ہوئی ہے اور لوگوں کا رجحان قیمت کے فرق کی وجہ سے اب بھی آئی فون 7 کی طرف ہے، اس کے علاوہ بہت سے لوگوں کو “آئی فون ایکس” کے اثر کا سامنا ہے جسے 27 اکتوبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جانا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلی بار ہے جب ایپل نے ریلیز کے تھوڑے ہی دنوں بعد پروڈکشن کم کی ہے، اس سے قبل یہ کارروائی فون کی ریلیز کے کم از کم دو ماہ بعد عمل میں لائی جاتی تھی۔

Comments are closed.