آئی فون 8 ایپل کے لیے پریشانی کا باعث

تازہ ترین سروے کے مطابق ایپل کی جانب سے ایک سال قبل ریلیز کیے جانے والے “آئی فون 7” کی فروخت کی شرح اس وقت بھی “آئی فون 8” کی فروخت کی شرح سے زیادہ ہے، حالانکہ روایت یہ رہی ہے کہ ریلیز ہوتے ہی ایپل کی مصنوعات بڑی تیزی سے فروخت ہوتی ہیں اور لوگ گھنٹوں اور بعض اوقات ساری ساری رات لمبی لمبی لائنوں میں لگ کر آئی فون حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اس بار لگتا ہے کہ “آئی فون 8” لوگوں کی خاطر خواہ توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام الناس کی نظر میں “آئی فون 8” اور “آئی فون 7” میں کوئی خاص فرق نہیں ہے جو درست بھی ہے تاہم ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لوگ “آئی فون X” کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں جو اگلے ماہ ریلیز ہونے جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ “آئی فون 7” اور “آئی فون 8” میں بنیادی فرق وائرلیس چارجنگ اور پچھلے حصے کا ہے اس کے با وجود “آئی فون 8” کی قیمتِ فروخت 699 امریکی ڈالر ہے جبکہ “آئی فون 7” کی قیمتِ فروخت 549 امریکی ڈالر ہے جبکہ اگلے ماہ ریلیز ہونے والے “آئی فون X” کی مجوزہ قیمت 999 امریکی ڈالر ہوگی۔

Comments are closed.