جنوری 2016ء کا شمارہ

ماہنامہ کمپیوٹنگ کا جنوری 2016ء کا شمارہ شائع ہوگیا ہے اور ملک بھر میں دستیاب ہے۔ کمپیوٹنگ آپ کے شہر میں کہاں دستیاب ہے کی تفصیل اس ربط پر دیکھی جاسکتی ہے۔ کمپیوٹنگ اگر آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہو تو برائے مہربانی اپنے علاقے کے بک سیلرز سے کہیں گے کہ وہ میگزین منگوائیں۔ کسی بھی سلسلے میں مدد کے لیے ہمارے نمبر پر پیر سے جمعہ، دفتری اوقات صبح دس سے شام چار بجے کے دوران رابطہ کریں: 03422507857 سالانہ خریدار Area51 پر لاگ ان کرکے پوسٹیج کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ سالانہ خریدار نہیں ہیں تو اس ربط سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

اس شمارے میں شامل اہم تحریریں یہ ہیں:

آئی ٹی نیوز

  • الوداع انٹرنیٹ ایکسپلورر
    مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے پرانے ورژنز سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا
  • فیس بک کی متنازعہ پالیسی تبدیل
    اب مخصوص حالات میں جعلی نام سے اکاؤنٹ بنانے کی اجازت ہوگی
  • سونی کی سُپر بیٹری
    ایک ایسی بیٹری جو عام بیٹری کے مقابلے میں 40 فیصد تک زیادہ توانائی محفوظ کرسکتی ہے
  • غصہ چھپانا ہے تو ماؤس کی حرکت سنبھالیں
    محققین اب صرف آپ کے ماؤس کی حرکت سے بتا سکتے ہیں کہ آپ غصے میں ہیں یا پریشان ہیں
  • اوریکل نے غلطی تسلیم کرلی
    اوریکل نے جانتے بوجھتے کروڑوں صارفین کے کمپیوٹروں کی سکیوریٹی خطرے میں ڈال دی
  • فیس بک نے فلیش کا ساتھ چھوڑ دیا
    ایڈوبی فلیش اپنی موت کی جانب تیزرفتاری سے گامزن، فیس بک نے بھی استعمال ترک کردیا
  • تصویر یاد رکھی جائے گی یا بھلا دی جائے گی؟
    ایک ایسا الگورتھم جو کسی تصویر کا تجزیہ کرکے بتا سکتا ہے کہ اس میں کونسی چیز یاد رکھی جائے گی
  • کوانٹم کمپیوٹر اصلی ہے یا نقلی؟ پتا چل گیا
    گوگل کے مطابق اس کا خریدا ہوا کوانٹم کمپیوٹر حقیقتاً کوانٹم میکنکس کا استعمال کرتا ہے
  • شمالی کوریا کی چلاکیوں کا پول کھل گیا
    کم جونگ اِل کے حکم پر بنایا گیا آپریٹنگ سسٹم اپنے ہی لوگوں کی جاسوسی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

خصوصی مضامین

ایڈوبی پریمیئر کے ذریعے پروفیشنل ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھئے

کرپٹ ایس ڈی کارڈ سے تصاویر واپس حاصل کریں

کمپیوٹنگ ٹپس

٘مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ

آن لائن شاپنگ میں پیسے بچائیں

پاس ورڈ سے جان چھڑانے کی ایک اور کوشش

پیش ہے نیا گوگل پلس

گمنام پیغامات بھیجیں

گیارہ سال کے وقفے کے بعد پیش ہے نیا ورژن – پی ایچ پی 7

ایمزون فائر او ایس بمقابلہ گوگل اینڈروئیڈ

مفت ڈاؤن لوڈز

Title Junary 2016

Comments are closed.