جیف بیزوس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ مائکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس دنیا کے امرین ترین شخص ہیں تاہم کچھ ماہ قبل ایمازان کے بانی اور سی ای او جیف بیزوس Jeff Bezos بِل گیٹس کو شکست دیتے ہوئے آگے نکل گئے اگرچہ ان کی یہ برتری کچھ ہی گھنٹے قائم رہی اور جناب بِل گیٹس پھر سے پہلے نمبر پر آگئے۔

تاہم لگتا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے آن لائن ریٹیلر ایمازان کے بانی اور سی ای او جیف بیزوس بِل گیٹس کو ایک بار پھر پیچھے دھکیلتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر پہلے نمبر پر آگئے ہیں، فوربز کی حالیہ ریپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ایمازان کے سٹاک میں 2% اضافہ ہوا ہے جس سے جیف بیزوس کی دولت میں مزید 900 ملین ڈالر شامل ہوگئے ہیں اور اس طرح ان کی مجموعی دولت 90.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ بِل گیٹس کی مجموعی دولت 90.1 بلین ڈالر ہے جو جیف بیزوس سے کچھ ہی کم ہے۔

یاد رہے کہ ایمازان کے جیف بیزوس فوربز کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 1998 سے براجمان ہیں۔

Comments are closed.