جھوٹی خبروں کے خلاف عالمی اتحاد، گوگل، فیس بک، ٹویٹر ودیگر شامل

Fake News on a smartphone is being read.

گوگل اور فیس بک نے جھوٹی خبروں اور معلومات کی روک تھام کے ایک عالمی پراجیکٹ کا حصہ بنتے ہوئے اس سلسلے میں اپنی کاوشوں کو یکجا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس پراجیکٹ کو “دی ٹرسٹ پراجیکٹ” The Trust Project کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد انٹرنیٹ پر پھیلی جھوٹی خبروں اور غلط معلومات کی روک تھام کرنا ہے، اس پراجیکٹ میں 75 نیوز آرگنائزیشنز شامل ہیں۔

اس پراجکیٹ کے تحت مخصوص شرائط پوری کرنے والی معلومات اور خبروں کو ایک خاص نشان دیا جائے گا جسے ٹرسٹ انڈیکیٹر “Trust Indicators” کا نام دیا گیا ہے جبکہ جو خبریں اور معلومات اس معیار پر پوری نہیں اتریں گی وہ اس زمرے سے باہر رہیں گی۔

دی ٹرسٹ پراجیکٹ کی بانی اور سینٹا کلارا یونیورسٹی کی محققہ سیلی لہرمین Sally Lehrman کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سے متصل آج کی دنیا میں معلومات کی سچائی کی تصدیق مشکل ہوتی جا رہی ہے اور جمہور کی نظر میں اس تک پہنچنے والی معلومات وقت کے ساتھ ساتھ مشکوک ہوتی جا رہی ہیں۔

ٹویٹر سمیت گوگل اور فیس بک خبروں اور معلومات پر ٹرسٹ انڈیکیٹر لگائیں گے تاکہ سوشل میڈیا صارفین معتبر اور غیر معتبر خبروں اور معلومات میں تفریق کر سکیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں ٹویٹر اور فیس بک پر یہ الزام لگتا رہا ہے کہ انہوں نے امریکی انتخابات کے دوران روسی پروپگنڈے کے لیے سہولت کار کا کام کیا جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس تک پہنچا دیا۔

فیس بک نے “ٹرسٹ انڈیکیٹر” کی باقاعدہ آزمائش شروع کر دی ہے۔

Comments are closed.