Yayvo میں آئی ٹی کے حوالے سے درجنوں نوکریاں دستیاب ہیں

پاکستان کی بڑی لاجسٹک کمپنی ٹی سی ایس کی ذیلی کمپنی ’’یہ وہ‘‘ Yayvo میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے 30 نوکریاں دستیاب ہیں۔

ٹی سی ایس ای کوم کا صدر دفتر کراچی میں واقع ہے اور ان کا ذیلی ادارہ ’’یہ وہ‘‘ ای کامرس سیکٹر میں انتہائی تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ٹی سی ایس اب اس کام کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے اور اس کے لیے نئے اسٹاف کی ضرورت ہے۔

ٹی سی ایس میں سینیئر سافٹ ویئر انجینیئر، سافٹ ویئر آرکیٹیکچر، سافٹ ویئر انجینیئر، گرافک ڈیزائنر، آن لائن شاپ منیجر، ایس ای او اینالسٹ، بزنس اینالسٹ کے علاوہ دیگر کئی ٹیکنالوجی سے ہٹ کر بھی کئی اسامیاں خالی ہیں جن کی تفصیل جاننے اور اپلائی کرنے کے لیے درج ذیل ربط ملاحظہ کریں:

تفصیل جانیں

Comments are closed.