آئی فون اور اینڈرائیڈ سے ڈیسک ٹاپ تک رسائی حاصل کریں

پی سی ٹو پی سی ریموٹ ڈیسک ٹاپ تو آپ نے استعمال کیا ہو گا لیکن کیا کبھی آپ کو خواہش ہوئی ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر کو اپنے اینڈرائیڈ فون، ٹیبلیٹ یا آئی فون سے کنٹرول کر سکیں؟ فرض کریں کمپیوٹر پر پڑی کوئی فائل آپ کو اچانک ضرورت پڑ گئی ہے یا آپ کمپیوٹر پر کوئی کام شروع کرنا چاہتے ہوں، لیکن پی سی سے دُور ہوں تو کیا کیا جائے؟
اگر آپ ایسا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک سافٹ ویئر ’’جمپ ڈیسک ٹاپ‘‘ درکار ہو گا۔ Jump Desktop کو ایک جی میل کی آئی ڈی چاہیے ہوتی ہے جس کے ذریعے یہ گوگل کے سرورز کو استعمال کرتے ہوئے آپ کے ڈیسک ٹاپ کو بذریعہ آر ڈی پی (RDP) یا وی این سی (VNC) کنیکٹ کرتا ہے۔ جمپ ڈیسک ٹاپ کا فری ورژن آپ کو صرف ایک ڈیسک ٹاپ سے کنیکٹ ہونے کی سہولت دیتا ہے، لیکن اگر آپ اس سافٹ ویئر کو خرید لیں تو لامحدود کنکشنز کی سہولت ملے گی۔ ڈیسک ٹاپ ٹو ڈیسک ٹاپ استعمال کرنے کے لیے تو یہ فری ہے لیکن اگر آپ اپنے آئی فون یا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون سے سسٹم کا ریموٹ ڈیسک ٹاپ ایکسس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایپلی کیشن خریدنا ہو گی۔
جمپ ڈیسک ٹاپ کو استعمال کرنا بھی بے حد آسان ہے۔ بس اسے ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔ اس کا آسان سا وزارڈ آپ کی نمائندگی کرے گا۔ انسٹال کرنے کے بعد اسے رن کریں اور اپنی جی میل کی آئی ڈی سے سائن اِن ہو جائیں۔

مزید تفصیل اور باتصویر طریقہ کار جاننے کے لیے اس سافٹ ویئر کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے
http://jumpdesktop.com/free-remote-desktop

Jump_desktop

Comments are closed.