“خوفناک آنکھ” جو آپ کے اسمارٹ ہوم کا حصہ بن سکتی ہے

شاید آپ بھی جانتے ہوں کہ اسمارٹ ہوم اصل میں عجیب سا ہوتا ہے، ‘خفیہ’ بلکہ ‘خوفناک’ آنکھ کا تصوّر کافی ڈرا دینے والا ہوتا ہے چاہے یہ خوف آپ کے اسمارٹ ٹی وی کے کیمرے سے ہو یا لیپ ٹاپ و موبائل فون کے کیمرے سے۔

لیکن اگر آپ اس خوف کو حقیقی روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں تو ‘مون’ (Moon by 1-Ring) اس کے لیے بہترین ڈیوائس ہے۔

تصوّر کیجیے آنکھ کی شکل کے ایک سکیورٹی کیمرے کا، جو گھر میں چلتے پھرتے آپ کی وڈیو بنائے بلکہ آپ جس طرف جائیں، یہ بھی اپنی آنکھ اس طرف کرلے۔ اگر آپ ایسی اسمارٹ ڈیوائسز سے خوف نہیں کھاتے تو ‘مون’ بہت دلچسپ ایجاد ہے۔

یہ دراصل ایک اسمارٹ ہوم کیمرا ہے جو امریکی اسٹارٹ اپ ادارے ‘1-رِنگ’ کی پیشکش ہے۔ اس کی سب سے نمایاں چیز ہے اس کا فضا میں معلق رہنا۔ یہ اپنی بیس سے وائرلیس چارج ہوتا ہے۔ آپ ایپ کے ذریعے بھی اس کیمرے کو ادھر ادھر گھما سکتے ہیں۔ ‘مون’ میں موشن سینسرز ہیں اور مائیکروفونز بھی جن سے یہ جان لیتا ہے کہ آواز کس طرف سے آتی ہے اور اسی طرف گھوم جاتا ہے۔

moon by 1-ring

ادارے کا کہنا ہے کہ کیمرا کسی چیز کو محسوس کرکے کیا کرے؟ اس کا انتخاب صارف خود کر سکتا ہے جیسا کہ نوٹیفکیشن موصول ہو یا وڈیو کلپ ریکارڈ ہو جائے یا پھر تصویر لے لی جائے وغیرہ۔ مون ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ میں یہ تمام ڈیٹا محفوظ کرتا ہے اور اسے آپ کی مرضی کی کسی بھی کلاؤڈ ڈرائیو میں بھی ڈال سکتا ہے۔ چاہے وہ ڈراپ بکس اکاؤنٹ ہو، گوگل ڈرائیو یا پھر آپ کا کوئی ایف ٹی پی سرور۔

 

moon-1-ring

گو کہ مون ایک سکیورٹی کیمرا ہے لیکن اس کا فضا میں معلق رہنے والا کام بڑا انوکھا ہے۔ پھر اپنی مرضی کی کلاؤڈ سروس پر ڈیٹا محفوظ بھی ایک عمدہ فیچر ہے ۔ یہ اسمارٹ ہوم کے دیگر گیجٹس سے بھی منسلک ہو سکتا ہے جیسا کہ اسمارٹ بلب سے۔ پھر یہ اہم voice assistants کے ساتھ بھی کام کر سکتا ہے جیسا کہ گوگل اسسٹنٹ، ایمیزن ایلیگزا اور ایپل سری کے ساتھ ۔

1-رِنگ کا کہنا ہے کہ وہ اس میں درجہ حرارت، نمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے سینسر بھی نصب کرچکا ہے، اور اس سے ملنے والی readings پر بھی نوٹیفکیشن ملیں گے۔ اس میں ایک اسپیکر بھی ہے جسے وڈیو کالز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ مائیکرو فونز گفتگو، رونے یا گلاس ٹوٹنے کی آواز کے درمیان فرق کر سکتے ہیں ۔

اس میں 1080 پکسل کا ایچ ڈی ریزولیوشن ، 30 فریمز فی سیکنڈ کی ریکارڈنگ ، 130 ڈگری کا دیکھنے کا زاویہ اور رات میں دیکھنے کے لیے انفراریڈ ایل ای ڈی اور یہ مقناطیسی بھی ہے۔ اسے اپنے بیس سے جدا کیا جا سکتا ہے اور کسی اور جگہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ بغیر بیس کے، جو اسے وائرلیس چارج کرتی ہے، یہ کیمرا پانچ گھنٹے چلنے کی صلاحیت جاری ہے۔

‘مون’ کے لیے انڈیگوگو کے اس ربط پر  کراؤڈفنڈنگ جاری ہے۔ اس وقت پری آرڈر پر خصوصی رعایت دی جائے گی لیکن 1-رنگ کی خوردہ قیمت 330 ڈالرز ہوگی یعنی ہم اسے ایک مہنگا کیمرا کہہ سکتے ہیں ۔

مون کی آفیشیل ویب سائٹ پر اس کی تفصیل جانیے۔ مزید وضاحت کے لیے یہ وڈیو ملاحظہ کیجیے:

Comments are closed.