دنیا کی سب سے بڑی ٹورینٹس ویب سائٹ بند کر دی گئی

امریکہ کے ادارہ انصاف کا کہنا ہے کہ انھوں نے دنیا کی سب سے بڑی ٹورینٹس ویب سائٹ KickassTorrents کے بانی اور چلانے والے شخص کو کامیابی سے گرفتار کر لیا ہے۔

یوکرائن سے تعلق رکھنے والے تیس سالہ Artem Vaulin کو امریکہ کے توسط سے پولینڈ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ Artem Vaulin پر الزام ہے کہ وہ KickassTorrents کا نا صرف بانی ہے بلکہ اسے کئی سالوں سے چلا رہا ہے۔ اس ویب سائٹ پر ایک بلین سے زائد مالیت کا کاپی رائٹڈ مواد موجود ہے جس کو غیر قانونی طور پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بھی KickassTorrents کو کئی دفعہ بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ہر بار یہ ویب سائٹ کسی دوسرے ملک سے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیتی تھی لیکن اس بار کامیابی سے اس کے تمام ڈومینز تک رسائی حاصل کرتے ہوئے انھیں بند کرنے کا مرحلہ جاری ہے۔ اس وقت KickassTorrents ویب سائٹ دنیا بھر میں ناقابل رسائی ہو چکی ہے۔

KickassTorrents کو کئی دفعہ ہالی ووڈ کے فلم اسٹوڈیوز نے اپنا مواد ہٹانے کی درخواست دی لیکن KickassTorrents نے ہمیشہ ان تمام درخواستوں کو رد کیا۔
اس کے علاوہ یہ بھی پتا چلا ہے کہ KickassTorrents اپنی ویب سائٹ پر اشتہارات دکھانے کی مد میں ہر سال 16 ملین امریکی ڈالر کما رہی تھی۔

ایک تبصرہ
  1. Syntaxx Errorr says

    Its not a true news right now i checked this website already running

Comments are closed.