پلگ ہونے کے باوجود لیپ ٹاپ کا چارج نہ ہونا ٹھیک کریں
لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کے لیے یہ مسئلہ سب سے زیادہ پریشانی کا باعث ہے۔ لیپ ٹاپ میں چارجنگ پلگ لگے ہونے کے باوجود ایرر ملتا ہے کہ “Plugged in not charging”۔ اس صورت میں بار بار پلگ ٹھیک سے لگانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن بے سود۔ ہمیں پتا ہوتا ہے کہ پاور سپلائی ٹھیک ہے، باقی ہارڈ ویئر بھی بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے اور بیٹری بھی اچھی حالت میں ہے لیکن لیپ ٹاپ اسے چارج کرنے سے قاصر ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں:
٭ سب سے پہلے ونڈوز کو شٹ ڈاؤن کر دیں۔
٭ اے سی ایڈاپٹر کو کمپیوٹر سے الگ کر دیں۔
٭ لیپ ٹاپ سے بیٹری نکال کر اسے بھی الگ رکھ دیں۔
٭ اب اے سی ایڈاپٹر کو لیپ ٹاپ سے لگائیں۔
٭ لیپ ٹاپ آن کریں۔
٭ ونڈوز کے آن ہونے کے بعد ڈیوائس منیجر میں جائیں اور بیٹریز کے ذیل میں موجود ’’مائیکروسافٹ اے سی پی آئی کمپلائنٹ (Microsoft ACPI Compliant)‘‘ اور مائیکروسافٹ اے سی ایڈاپٹر کے ڈرائیور کو اَن انسٹال کر دیں۔
٭ اب کمپیوٹر کو شٹ ڈاؤن کر کے اے سی ایڈاپٹر نکال دیں۔
٭ بیٹری کو لیپ ٹاپ میں لگائیں اور اے سی ایڈاپٹر کو بھی لگا دیں۔
٭ اب ونڈوز کو آن کریں، بیٹری کے ڈرائیورز خود بخود انسٹال ہو جائیں گے۔
٭ اب لیپ ٹاپ کو استعمال کرتے ہوئے بیٹری کو کم از کم چار مرتبہ مکمل ڈسچارج کریں۔ یعنی بیٹری کو اتنا استعمال کریں کہ اس کی چارجنگ ختم ہو کر ونڈوز شٹ ڈاؤن ہو جائے۔ اس کے بعد لیپ ٹاپ آن کرنے کی بجائے بیٹری کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس کے لیے لیپ ٹاپ کو کچھ گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔
ان ہدایات پر عمل کرنے کے بعد بیٹری ٹھیک سے چارج ہونا شروع ہو جائے گی۔
بیٹری کے بہت زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے بھی وہ چارج ہونا بند کر دیتی ہے۔ اس لیے اگر لیپ ٹاپ کی بیٹری کو مکمل ٹھنڈا ہونے دیں یا کولنگ پیڈ کا استعمال کریں تب بھی یہ دوبارہ چارج ہونا شروع کر دیتی ہے۔
لیپ ٹاپ کے حوالے سے مفید تحریریں:
لیپ ٹاپ کی بیٹری کا خیال رکھیں
اپنے لیپ ٹاپ کو ٹپ ٹاپ حالت میں کیسے رکھیں؟
لیپ ٹاپ کی چارجنگ دیر پا بنائیے
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مئی 2014 میں شائع ہوئی)
بیٹری چارج نہ ہونا سخت گرمی میں بھی ہوتا ہے۔ ایچ پی پرو بُک 4530s میں یہی مسئلہ کئی برسوں سے ہے۔ تو پھر میں لیپ ٹاپ کولنگ پیڈ آن کر لیتا ہوں پھر چارجنگ شروع ہو جاتی ہے کچھ دیر بعد۔
Nice Information! Achi website hy!
for free android stuff must visit:
battery jab heat up ho jati hai tab charging hona ruk jaati hai … Ac compliant control ko unistall kiye binaa b agr battery ko thanda hony dain …tab b battery cool down hony k bad duabara se charge hony lag jati hai ..
(Y) sai kaha apney 🙂
raat tak laptop bilkl sahi work kr rha tha subha on kia to ya error dy rha tha
battry bilkl cool thi q k subha first time on kia
es k baad battry charg ni ho rahi agr kabi battry charg ho b jaey to 2 ya 3 min ma fully discharge ho jati h
es k liay koi solution ???
raat tak laptop bilkl sahi work kr rha tha subha on kia to ya error dy rha tha
battry bilkl cool thi q k subha first time on kia
es k baad battry charg ni ho rahi agr kabi battry charg ho b jaey to 2 ya 3 min ma fully discharge ho jati h
es k liay koi solution ??