لینوو کا مڑنے کی خاصیت رکھنے والا فون

engadget.com

اس وقت لینوو ٹیک ورلڈ 2016 کی تقریب جاری ہے جس میں لینوو کی جانب سے کئی شاندار مصنوعات کا دیدار کرایا جا رہا ہے۔ اسی تقریب میں لینوو نے اپنا بینڈ ایبل یعنی مڑنے کی صلاحیت رکھنے والا فون بھی متعارف کرایا ہے۔ یہ فون اس قدر مڑ سکتا ہے کہ اسے باآسانی کلائی پر بھی لپیٹا جا سکتا ہے۔ اس تقریب میں یوں تو کئی زبردست مصنوعات متعارف کرائی جا رہی ہیں لیکن بینڈایبل فون نے سب کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔ فی الحال اس فون کا صرف دیدار ہی کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس کی خوبیوں کی مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

اسی تقریب میں لینوو نے اپنا پہلا ماڈیولر اسمارٹ فون موٹو زی بھی پیش کر دیا ہے۔

Comments are closed.