لینکس کا ڈائریکٹری اسٹرکچر

لینکس کے اکثر نئے نئے صارف اس کے ڈائریکٹری اسٹراکچر کے بارے میں پریشان نظر آتے ہیں۔ خاص طور پر وہ صارف جو ونڈوز استعمال کرنے کے عادی ہوچکے ہوں۔ ایسے ہی افراد کے لئے یہاں لینکس کا مختصر ‘‘ڈائریکٹریاتی‘‘ ڈھانچہ پیش خدمت ہے جو آپ کو لینکس کے بنیاد سمجھنے میں بہت معاون ثابت ہوگا۔

/     :یہ روٹ ڈائریکٹری ہے۔ آپ کا تمام سسٹم اس میں موجود ہوتا ہے۔ تمام فولڈرز کا پاتھ اس ڈائریکٹری سے شروع ہوتا ہے

root     ـ:یہ روٹ کا گھر ہے۔ جہاں روٹ صاحب رہتے ہیں اور آپ کے سسٹم کی بینڈ بجاتے ہیں۔ روٹ لینکس میں ایڈمن یوزر کو کہا جاتا ہے۔ اسے سسٹم میں دھمال ڈالنے کی کھلی اجازت ہوتی ہے۔ چنانچہ بطور روٹ دھمال ڈالنے سے پہلے سسٹم کو اچھی طرح پہچان لیں کہیں اس کے پرخچے نا اڑ جائیں۔

bin     :یہاں آپ کی عمومی لینکس یوٹیلیٹیز قیام پذیر ہوتی ہیں۔ یہاں رِیڈ اونلی پروگرام کی بائنری فائلیں موجود ہوتی ہیں۔ چنانچہ جب ٹرمینل میں کوئی کمانڈ دی جائے تو شیل اس جگہ کو کمانڈ کے ماحاصل کی تلاش میں دیکھتی ہے

etc     :یہاں پر تمام اطلاقیوں کی کنفگریشن کے بارے میں مواد و فائلز کی رہائش ہوتی ہے۔ چنانچہ اگر آپ نے samba کو کچھ کرنا ہے تو آپ کو اس کی کنفگریشن فائلیں /etc/samba میں تلاشنا ہونگی۔

dev     :آپ کے کمپیوٹر کے ہارڈوئیر پرزہ جات کے سلسلے میں ساری فائلیں یہاں موجود ہونگی۔ جیسے پرنٹر، ہارڈ ڈرائیوز، سی ڈی روم وغیرہ وغیرہ کو یہیں سے چلایا جاتا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

linux-directory-structurehome     :اس فولڈر میں صارف کا ذاتی ڈیٹا موجود ہوتا ہے۔ اس کے ذاتی انتخابات، اس کے ڈیسکٹاپ کی حالت وغیرہ اور اس کی پروفائلز یہیں محفوظ ہوتی ہیں۔ ہوم فولڈر میں ہر صارف کے نام کے لحاظ سے ایک ذیلی فولڈر بن جاتا ہے۔ اس فولڈر میں ڈیسکٹاپ بھی ہوتا ہے، اسی فولڈر میں مختلف پروگرامز جیسے موزیلا فائر فاکس کی پروفائل(جس میں اس کے بک مارکس اور ہسٹری وغیرہ موجود ہوتی ہے) خفیہ فولڈرز میں موجود ہوتے ہیں۔ روٹ کے لیے البتہ روٹ کے نام سے الگ فولڈر ہوتا ہے جو ہوم سے الگ ہے۔( اوپر اس کا ذکر ہوچکا ہے۔)

tmp     :یہ لینکس کا عارضی فولڈر ہے۔ تمام ڈیٹا اور فائلیں جو پروگرامز عارضی طور پر تخلیق کرتے ہیں اس میں رکھا جاتا ہے۔ بعض ڈِسٹروز اس کو مخصوص وقت کے بعد صاف کردیتی ہیں۔

usr     :یہاں پر وہ چیزیں آتی ہیں جو نہ تو /bin اور نہ ہی /etc کے ذیل میں آتی ہیں۔ ان میں پرنٹر یوٹیلیٹی بھی ہوسکتیں ہیں اور گیمز وغیرہ بھی۔ یہ فولڈر آگے ذیلی فولڈرز میں تقسیم ہوتا ہے۔ جیسے /usr/bin میں پروگرامز کی بائنری فائلز ہوتی ہیں۔ /usr/share میں مشترکہ ڈیٹا جیسے ساؤنڈ فائلز اور آئکن وغیرہ ہوتے ہیں۔ /usr/lib میں لائبریریز ہوتی ہیں جو پروگرام کے چلنے کے لیے لازمی درکار ہوتی ہیں۔

opt     :یہاں پر وہ پروگرام نصب ہوتے ہیں جو صوابدیدی نوعیت کے ہیں۔ جیسے آپ فائر فاکس کا بیٹا ورژن نصب کرتے ہیں تو وہ یہیں نصب ہوگا تاکہ آپ کے سسٹم کی عمومی کنفگریشن کو کوئی مسئلہ نہ ہو۔

اس کی ایک مثال اوپن آفس ہے۔ اگرچہ آپ کی ڈِسٹرو میں پہلے سے اوپن آفس نصب شدہ ہوتا ہے لیکن گارنٹی نہیں کہ یہ تازہ ترین ہوگا۔ چنانچہ تازہ ترین اوپن آفس نصب کرنے کے لیے آپ کو پہلے اپنی ڈسٹرو والا صاف کرکے آفیشل ویب سائٹ سے اتارا ورژن نصب کرنا پڑتا ہے۔ وہ ورژن یہیں پر نصب ہوتا ہے۔ جسیے ونڈوز میں پروگرام فائلز میں ایک ہی فولڈر میں سارا پروگرام نصب ہوتا ہے یہی حال اس فولڈر میں انسٹال ہونے والے پروگرامز کا ہوتا ہے۔ چنانچہ آپ ونڈوز کی پروگرام فائلز سے اوپن آفس کے فولڈر اور آپشنل کے فولڈر سے اوپن آفس کے فولڈر کو دیکھیں تو ان کا ڈائریکٹری ٹری ایک جیسا ہوگا۔

usr/local     ـ:یہاں پر وہ سافٹ ویئر اور اسکرپٹس موجود ہوتے ہیں جنھیں آپ نے پیکج مینجر کے علاوہ نصب کیا ہے۔ یوزر فولڈر کی طرح اس کے اندر بھی بائنری ، شئیرڈ اور لائبریریز کے فولڈر ہوتے ہیں۔ صارفی کی ضرورت کی اور کم اہمیت کی حامل چیزیں ہی یوزر لوکل فولڈر میں ہوتی ہیں۔

media         :بہت سی ڈسٹروز میں یہی کام /mnt فولڈر سے لیا جاتا ہے جس میں سسٹم کا سارا میڈیا ماؤنٹ کیا جاتا ہے۔ لیکن اوبنٹو لینکس اور کئی دوسری ڈسٹروز میں میڈیا کے فولڈر میں یہ کام ہوتا ہے۔ یہاں پر آپ کی ہارڈ ڈرائیو پارٹیشنز، سی ڈی روم پارٹیشن، یو ایس بی پارٹیشن، فلاپی ڈسکس وغیرہ ماؤنٹ ہوتی ہیں اور ان کا حجم یہیں پر ظاہر ہوتا ہے۔

2 تبصرے
  1. Aamir Shahzad says

    شاکر بھائی بہت خوب!۔

  2. imi khan says

    kafi info mil gaye… em a windows user 🙂

Comments are closed.