لینکس منٹ انسٹالیشن گائیڈ

لینکس منٹ لائیو چلانا

لینکس منٹ پر مشتمل ڈی وی ڈی یا یو ایس بی تیار کر لینے کے بعد آپ اسے لائیو ڈسک کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت زیادہ تر لینکس کے آپریٹنگ سسٹمز میں دستیاب ہوتی ہے۔ اس طرح ہارڈ ڈرائیو پر اسے انسٹال کیے بنا اچھی طرح استعمال کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔ اگر آپریٹنگ سسٹم آسانی سے سمجھ آرہا ہو، دیکھنے میں بھی اچھا لگ رہا ہو تو اسے بعد میں انسٹال بھی کیا جا سکتا ہے۔

لینکس منٹ کو لائیو استعمال کرنے کے لیے اس کی تیار کی گئی یو ایس بی سے اپنا سسٹم بوٹ کریں اور لائیو لینکس منٹ کا آپشن منتخب کر لیں۔ چند ہی لمحوں میں لینکس منٹ کا ڈیسک ٹاپ آپ کے سامنے موجود ہو گا۔

لینکس منٹ لائیو چلتے ہوئے
لینکس منٹ لائیو چلتے ہوئے

بیک اپ

لینکس کی انسٹالیشن سے پہلے سسٹم بیک اپ انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ ایک ونڈوز ایکس پی مشین پر ایکس پی کو ختم کرتے ہوئے لینکس منٹ انسٹال کرنے جا رہے ہیں تو پہلے ڈیسک ٹاپ اور ڈاکیومنٹس وغیرہ میں موجود اپنی اہم فائلز کا بیک اپ ضرور بنا لیں۔ اس کے علاوہ اچھی طرح چیک کر لیں کہ کہیں آؤٹ لُک میں موجود آپ کی ای میلز یا کسی بھی قسم کی دوسری فائلز ضائع نہ ہو جائیں۔ تسلی سے بیک اپ بنا لینے کے بعد آپ انسٹالیشن کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

انسٹالیشن

یاد رہے کہ ہم ایک ونڈوز ایکس پی مشین پر انسٹالیشن کرنے جا رہے ہیں۔ جس میں ایکس پی کو مکمل ختم کرتے ہوئے اس کی جگہ لینکس منٹ لے لے گی۔ لینکس منٹ کو لائیو استعمال کرتے ہوئے اس کی انسٹالیشن شروع کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے ڈیسک ٹاپ پر موجود ’’انسٹال لینکس منٹ‘‘ کے آئی کن پر ڈبل کلک کر کے اسے چلائیں۔

انسٹالیشن کے پہلے مرحلے پر آپ کو زبان کا انتخاب کرنا ہو گا۔ لینکس منٹ کئی زبانوں میں انسٹال اور استعمال کی جا سکتی ہے۔ انگلش پہلے سے ہی سلیکٹ ہو گی اس لیے آپ کو کسی قسم کی تلاش کی ضرورت ہیں اس لیے نیچے موجود Continue کے بٹن پر کلک کر دیں۔(تصویر02)

Linux-Mint-Installation- (2)

اگلی ونڈو پر لینکس منٹ کی انسٹالیشن کے لیے بنیادی ضروریات سے آگاہ یا جائے گا کہ بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے آپ کے پاس کم از کم 7.4 جی بی ہارڈ ڈسک اسپیس خالی موجود ہو، کمپیوٹر پر انٹرنیٹ چل رہا ہو اور اگر آپ لیپ ٹاپ استعمال کر رہے ہیں تو ونڈوز کی انسٹالیشن کی طرح اس کے لیے بھی چارجنگ کا آن ہونا ضروری ہے۔ اگر تمام ضروریات میسر ہوں گی تو سب کے ساتھ درست کا چیک لگا ہو گا۔ اگر کوئی کمی ہو گی تو کراس لگا ہو گا۔ بیک کے بٹن پر کلک کر کے آپ پہلے اس کی تمام ضروریات پوری کر کے دوبارہ سے Continue کر سکتے ہیں۔(تصویر03)

Linux-Mint-Installation- (3)

انسٹالیشن کے دوران انٹرنیٹ کا چل رہا ہونا اس لیے ضروری ہوتا ہے تاکہ انسٹالیشن کے بعد تازہ اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں۔ اگر انٹرنیٹ دستیاب نہ ہو تو بھی اس کی انسٹالیشن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اگلا مرحلہ انسٹالیشن کی قسم کے بارے میں ہے۔ چونکہ ہمارے پاس پہلے سے ونڈوز سیون انسٹال ہے اس لیے پوچھا جا رہا ہے کہ کیا لینکس منٹ کو ونڈوز کے ساتھ انسٹال کرنا ہے یا ونڈوز کی بجائے لینکس منٹ کی انسٹالیشن چاہیے یا کچھ اور۔ اگر آپ اپنے کمپیوٹر میں واحد آپریٹنگ سسٹم لینکس منٹ چاہتے ہیں تو دوسرا آپشن Replace Windows with Linux Mint منتخب کر سکتے ہیں۔ اور اگر پہلے سے موجود ونڈوز کے ساتھ ساتھ لینکس منٹ کو بھی انسٹال کرنا ہو تو اس کے لیے دوسرا طریقہ کار اختیار کرنا ہو گا جو کہ تھوڑا پیچیدہ ہے۔(تصویر04)

Linux-Mint-Installation- (4)

4 تبصرے
  1. TechUrdu.com says

    Nice, thanks for sharing.

    اس جیسی معلوماتی اور مفید تحریریں وقتاً‌ فوقتاً‌ شائع کرتے رہا کریں۔ لگتا ہے عمار ابن ضیاء بھائی لینکس کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اگر وہ لینکس آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل ویب سرور سیٹ اپ کرنے کے لیے بھی کوئی تحریر تیار کر سکیں تو بہت اچھا ہوگا۔

  2. Khadim Skardu says

    kia is man dusry program masla photo shop Gom playe , browser aghir install hosky ga ya is k leye makhsus program he krny hongy?

  3. Khadim Skardu says

    Salam . kafee arsa pehly aap ki magazine man web domain ka 1 add deakha tha. 1000 salana, and create krny ka 1000. but kaye bar call kia rabita naho ska. malumat frham kejeyega

  4. Waseel Ahmad Mufti says

    janab dual boot ka tareeka b btadien

Comments are closed.