میکرورِٹ ڈسک پارٹیشن ایکسپرٹ، ہوم ایڈیشن

اکثر لوگ ہارڈ ڈسک کے پارٹیشن بناتے ہوئے یا پہلے سے بنے پارٹیشنز کا سائز بدلنے یا دو پارٹیشنز کو ملا کر ایک بناتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ انھیں لگتا ہے کہیں وہ کچھ غلط نہ کر بیٹھیں جس سے ہارڈ ڈسک پر موجود ڈیٹا ضائع ہو جائے۔ اگر آپ پارٹیشنز کے حوالے سے بے فکر ہو کر کچھ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو میکرورِٹ پارٹیشن ایکسپرٹ استعمال کریں۔ دیگر کمرشل سافٹ ویئر کی ٹکر کا یہ مفت سافٹ ویئر لاجواب فیچرز کا مالک ہے۔
یہ واحد مفت دستیاب پارٹیشن منیجر ہے جس میں ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس سافٹ ویئر کے استعمال سے ڈیٹا ضائع ہونے کے زیرو فیصد چانس بھی نہیں۔ اس کے علاوہ اس کی مدد سے پارٹیشنز کی ڈیفریگمنٹ، انھیں ڈیلیٹ، ہائیڈ، فارمیٹ اور ڈرائیو لیٹر بھی بدل سکتے ہیں۔ اگر آپ نے کوئی پارٹیشن منیجر سافٹ ویئر استعمال کیا ہو تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ پارٹیشنز کی تبدیلی کے دوران یہ کتنا وقت لیتے ہیں۔ جبکہ اس سافٹ ویئر کا دعویٰ ہے کہ یہ ان سافٹ ویئر سے تین سو فیصد تیز کارکردگی کا مالک ہے۔
اس کے علاوہ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پروگرام دو ٹی بی سے بھی زائد اسپیس رکھنے والی ہارڈ ڈسکز پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دستیابی:  مفت

فائل سائز:  3.9MB
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وستا، ونڈوز 7، ونڈوز 8

ڈاؤن لوڈ کریں

(ڈیویلپرز کی ویب سائٹ)

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اکتوبر 2013 میں شائع ہوئی)

Macrorit

ایک تبصرہ
  1. Hümayun Okhtar says

    ایڈمن میرے پاس 160 ج ب کی ہارڈ ہے ایک حصہ 45 ج ب کا ہے دوسرا ایک 45 ج ب کا ۔۔۔
    ایک میں 5 ج ب فری ہے اور دوسرے میں 30 ج ب۔
    میں چاہ رہا ہون کے جس میں 5 ج ب فری ہے اس میں دوسری سے 20 ج ب ڈال دو کیونکہ میں ڈیتا ایک میں رکھنا چاہتا ہوں۔۔؟؟؟؟
    جواب کا انتظار کر رہا ہوں 🙂

Comments are closed.