مارک زکربرگ کی ہیکرز کو شکست دینے کی دلچسپ کوشش

فیس بک سی ای او مارک زکر برگ انسٹاگرام کے یومیہ 500 ملین فعال صارفین کی خوشی مناتے نظر آئے۔ اس موقعے پر انھوں نے انسٹاگرام کی پوسٹ کی طرز پر بنائے ایک کارڈ کو تھاما ہوا ہے اور ان کی خوشی ان کے چہرے کی مسکراہٹ سے عیاں تھی۔

Mark-Zuckerberg-covers-Macbook1

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

لیکن اسی بیک گراؤنڈ میں کچھ اور حقیقت بھی کھلتی نظر آتی ہے۔ پیچھے میز پر رکھے مارک زکربرگ کے لیپ ٹاپ کو غور سے دیکھیں تو پتا چلتا ہے انھوں نے لیپ ٹاپ کے کیمرے اور مائیک پر ٹیپ لگا کر اسے بند کر رکھا ہے۔

Mark-Zuckerberg-covers-Macbook2

اس سے یقیناً یہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ مارک انتہائی محتاط ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ ہیکرز کسی بھی طرح ان کی سرگرمیوں سے آگاہ رہیں اس سے بچنے کے لیے انھوں نے اپنے لیپ ٹاپ کا کیمرا اور مائیک بھی بند کر رکھا ہے۔

Comments are closed.