موبائل فونز کا قبرستان

آج کل موبائل فون کس کے پاس نہیں؟ موبائل فونز کی اسی کثرت کی وجہ سے دنیا بھر میں ہر ایک منٹ کے اندر کہیں نہ کہیں کوئی موبائل فون خراب یا چوری ہو رہا ہے۔ دنیا میں اربوں روپے کے فونز موجود ہیں جن کو ہر وقت کوئی نہ کوئی خطرہ درپیش ہے۔ ’’موبائل گریویارڈ‘‘ یعنی موبائل کے قبرستان نامی اس ویب سائٹ پر آپ اس حوالے سے کئی دلچسپ چیزیں جان سکتے ہیں مثلاً کسی صاحب کا فون ہاتھ دھوتے ہوئے بیسن میں گر کر ناکارہ ہو گیا کیونکہ وہ سامنے والی جیب میں رکھا ہوا تھا۔ ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے کسی صاحب نے اپنا فون ٹیبل پر ہی چھوڑ دیا، اس طرح وہ فون سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

چونکہ موبائل فون ہماری اہم ضرورت بن چکا ہے اور ہر وقت ہمارے ساتھ ہوتا ہے اس لیے اسے ہر وقت کوئی نہ کوئی خطرہ رہتا ہے۔
دراصل یہ ویب سائٹ ایک انشورنس کمپنی کی جانب سے اس اہم مسئلے کی طرف توجہ دلانے کے لیے بنائی گئی ہے۔ اگرچہ یہ پروموشن کا ایک ذریعہ اور لوگوں کو آگاہی دلانے کی ایک کوشش ہے کہ اس وقت دنیا میں اربوں روپے کے فون خطرے کا شکار ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ اپنے فون کی انشورنس کرائیں۔
لوگوں کی لائیو ٹیوٹس بھی آتی رہتی ہیں، جیسے ہی کوئی اپنا فون گنواتا ہے یہاں پوسٹ ہوتا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر بھی کئی حقائق موجود ہیں جیسے کہ مانچسٹر موبائل فون چوری کرنے کے حوالے سے انگلینڈ کا دارالحکومت ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

Add your own کے بٹن پر کلک کر کے آپ اپنے موبائل فون کو پیش آنے والے حادثے کو یہاں شامل کر سکتے ہیں۔

وزٹ کریں

mobilegraveyard_com

Comments are closed.