فائر فاکس میں اسکرین شاٹ بنانے کے لیے نیا فیچر شامل

موزیلا فائر فاکس نے چند ماہ قبل ہی اپنے غیر مستحکم اور ریلیز سے پہلے ٹیسٹ کیے جانےو الے ورژنز میں اسکرین شاٹ لینے کا فیچر شامل کردیا تھا۔ لیکن یہ مستحکم ورژن میں ابھی تک شامل نہیں کیا گیا تھا۔ لیکن اب خوشخبری یہ ہے کہ آپ کو موزیلا فائر فاکس میں اسکرین شاٹ لینے کے لیے کسی تھرڈ پارٹی ایکسٹینشن کی ضرورت نہیں۔ موزیلا نے فائر فاکس کے تازہ ترین ورژن میں اس فیچر کو بی ٹا کی شکل میں باقاعدہ طور پر شامل کردیا ہے۔

اس ٹول کی مدد سے اسکرین شاٹ لینا بہت آسان ہے۔ بس اس کے آئی کن پر کلک کریں، ویب پیج پر جس حصے کا اسکرین شاٹ چاہیے، اس پر ماؤس کے ذریعے سلیکشن بنائیں۔ لیجیے، اسکرین شاٹ تیار ہے۔ اب آپ چاہیں تو اسے اپنے کمپیوٹر میں Saveکرلیں یا چاہیں تو موزیلا کی ویب سائٹ پر محفوظ کردیں جہاں سے آپ اسکرین شاٹ کا لنک کسی کے ساتھ بھی شیئر کرسکتے ہیں۔ موزیلا آپ کے اسکرین شاٹ کو اپنے پاس 2 ہفتے تک محفوظ رکھتا ہے۔ تاہم آپ اس وقت کو اپنی مرضی کے مطابق کم بھی کرسکتے ہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

firefox-screenshot-beta

اگر آپ کے پاس یہ فیچر نظر نہیں آرہا تو پہلے یہ چیک کرلیجیے کہ آپ کے پاس فائر فاکس کا تازہ ترین ورژن ہے یا نہیں۔ اگر ورژن بالکل تازہ ہے تو ایڈریس بار میں about:config لکھ کر اینٹر کریں۔ اب I accept the risk کے بٹن پر کلک کریں۔ تمام سیٹنگز ظاہر ہوجائیں گی۔

اب آپ سرچ باکس میں extensions.screenshots.system-disabled لکھیں۔ جب یہ سیٹنگ ظاہر ہوجائے تو اس پر ڈبل کلک کرکے اس کی قدر کو true سے falseکردیں۔ فائر فاکس کو ری اسٹارٹ کریں۔ جس ٹول بار میں ہوم کا بٹن ہے، اسی بار میں یہ فیچر کا آئی کن جو قینچی نما ہے، ظاہر ہوجائے گا۔

 

Comments are closed.