مستقبل کا نیوکلیئر پروف روسی فوجی لباس

ٹیکنالوجی کی دنیا بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے لیکن جس شعبے میں یہ عمل کبھی رکنے والا نہیں، وہ عسکری ٹیکنالوجی ہے۔ رواں سال روس نے اپنی فوجی ٹیکنالوجی میں بہت بڑا اور اہم قدم اٹھایا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ مستقبل میں فوج کے حوالے سے روس کا وژن کیا ہے۔ روسی سرکاری ادارے ‘روسٹیک’ (Rostec) نے ایک ایسا ایکسو اسکیلیٹن (exoskeleton) بنایا ہے جو دیکھنے میں تو شاندار ہے ہی لیکن اس میں کئی حیران کن خصوصیات ہیں جیسا کہ جوہری بم کا دھماکا ہوجائے تب بھی اس کی گھڑی تباہ نہیں ہوگی۔

اس سوٹ کے لیے تیار کردہ گھڑی اتنی پائیدار ہے کہ 122 ڈگری سے لے کر منفی 40 درجہ فارن ہائٹ تک سب درجہ حرارت برداشت کر سکتی ہے۔ یہ گھڑی شمسی شعاع ریزی (Solar Radiation) اور برق مقناطیسی ضرب (Electromagnetic Pulses) کا بھی مقابلہ کر سکتی ہے، مثال کے طور پر نیوکلیئر دھماکے کا۔ اگر کوئی فوجی نیوکلیئر بم کے برق مقناطیسی اخراج کا سامنا کر رہا ہے تو بھی گھڑی بغیر کسی مسئلے کے کام کرتی رہے گی

یہ گروپ کی جانب سے تیار کردہ سوٹ راتنک کومبیٹ ویئر (Ratnik Combatware) میں شامل ہے۔ یہ لباس کب جاری ہوگا، اس پر ابھی راز کے پردے پڑے ہوئے ہیں۔ ویسے ہماری طرح آپ کے لیے بھی یہ بات حیران کن ہوگی کہ آخر اس پورے لباس میں صرف گھڑی ہی نیوکلیئر بم پروف کیوں ہے؟ شاید یہ پہلا مرحلہ ہے، اگلے مراحل میں پورے لباس کو ایسا بنایا جائے گا کہ ایٹمی دھماکا بھی جھیل جائے۔

ویسے روسٹیک راتنک کا اپ گریڈڈ ورژن تیار کر رہا ہے، جسے راتنک-3 کہا جا رہا ہے ۔ اس کا پہلا تجربہ 2020ء میں کیا جائے گا ۔ یہ ٹائی ٹینیم کے ایکسواسکیلیٹن (exoskeleton) پر مشتمل ہوگا اور ریئل ٹائم ہیلتھ مانیٹرنگ دکھائے گا۔ بالکل ویسی ہی جیسے ہم مختلف کمپیوٹر گیمز اور فلموں میں دیکھتے ہیں۔ ہے نا کمال؟

Comments are closed.