ننٹینڈو سنیس کلاسک کے 1.7 ملین یونٹ فروخت

ننٹینڈو وی یو Nintendo Wii U کی ناکامی کے سبب گزشتہ کچھ سال ننٹینڈو Nintendo کے لیے خاصے مشکل رہے تاہم لگتا ہے کہ اب برے دن لد گئے۔

اعداد وشمار کے مطابق کمپنی گزشتہ 30 ستمبر تک ننٹینڈو سنیس کلاسک Nintendo SNES Classic کے 1.7 ملین یونٹ فروخت کرنے میں کامیاب رہی جس کا مطلب ہے کہ اب یہ تعداد کہیں زیادہ ہوگی۔

گزشتہ ماہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پہلے ہفتے میں Nintendo SNES Classic کے 368913 یونٹ فروخت کیے گئے جو ننٹینڈو سوئچ Nintendo Switch کے پہلے ہفتے کی فروخت سے زیادہ ہے جس میں 330637 یونٹ فروخت کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود ننٹینڈو سوئچ کی مجموعی سیل بہت زیادہ ہے جو آخری اطلاعات تک 7 ملین یونٹ تھی۔

توقع ہے کہ گزشتہ سال ریلیز کیے جانے والے Nintendo NES Classic کو اگلے سال دوبارہ ریلیز کیا جائے گا اور مستقبل میں Nintendo N64 Classic اور Nintendo Game Boy Classic کو بھی ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments are closed.