ننٹینڈو سوئچ کی پروڈکشن بڑھا دی گئی

ننٹینڈو سوئچ کے گزشتہ مارچ میں ریلیز کے ساتھ ہی اس کے 2.7 ملین یونٹ صرف اسی ماہ ہی فروخت ہوگئے تھے تاہم جون تک محض 4.7 ملین یونٹ ہی فروخت ہوپائے، سادہ حساب سے معلوم ہوتا ہے کہ فی ماہ صرف 6 سے 7 لاکھ یونٹ ہی عالمی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے جس سے لگتا ہے کہ ننٹینڈو کو شاید پروڈکشن کے مسائل کا سامنا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ننٹینڈو نے سوئچ کی پروڈکشن میں اضافہ کرتے ہوئے 2 ملین یونٹ فی ماہ تک بڑھا دی تاکہ کرسمس پر طلب کو پورا کیا جاسکے، خبروں کے مطابق مالی سال کے خاتمے تک ننٹینڈو 20 ملین یونٹ فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ اس سے پہلے ننٹینڈو کا کہنا تھا کہ مارچ 2018 میں مالی سال کے خاتمے پر وہ 10 ملین یونٹ فروخت کرے گا۔

Comments are closed.