ڈیسک ٹاپ پر آئی کن نظر نہیں آتے

سوال:

میں ونڈوز ایکس پی استعمال کررہا ہوں۔ جب ونڈوز اسٹارٹ ہوتی ہے تو ڈیسک ٹاپ تو نظر آتا ہے لیکن کوئی آئی کن یا ٹاسک بار نظر نہیں آتی۔ اس مسئلے کا کیا حل ہے؟

جواب:

کی بورڈ سے Ctrl+Shift+Esc کیز ایک ساتھ پریس کریں۔ اس طرح ٹاسک مینیجر کھل جائے گا۔ پروسس کے ٹیب میں explorer.exeتلاش کریں اور اس پر رائٹ کلک کرکے End Processمنتخب کرلیں۔ کھلنے والی نئی ونڈو میں بھیEnd Processکے بٹن پر کلک کریں۔
اب ٹاسک منیجر ہی میں سے New Taskکے بٹن پر کلک کریں اور cmdلکھ کر اینٹر کریں۔ کمانڈ پرامپٹ پر یہ کمانڈز لکھیں:
cd /d %userprofile%\AppData\Local
del IconCache.db /a
اب ٹاسک منیجر میں واپس آئیں اور ایک بار پھر New Task کے بٹن پر کلک کریں۔ کھلنے والی ونڈو میں explorer.exeلکھ کر اینٹر کریں۔ اس بار ڈیسک ٹاپ دوبارہ ظاہر ہوجائے گا اور اس میں تمام آئی کن اور ٹاسک بار بھی نظر آرہی ہوگی۔

Comments are closed.